جامع مسجد علی حیدر ، سجاول علی ٹاؤن میں محفل حسن قرات و حمد نعت کے عنوان سے شاندار تقریب کا انعقاد 170

جامع مسجد علی حیدر ، سجاول علی ٹاؤن میں محفل حسن قرات و حمد نعت کے عنوان سے شاندار تقریب کا انعقاد

جامع مسجد علی حیدر ، سجاول علی ٹاؤن میں محفل حسن قرات و حمد نعت کے عنوان سے شاندار تقریب کا انعقاد

ٹھٹھہ نمائندہ
جامع مسجد علی حیدر ، سجاول علی ٹاؤن میں محفل حسن قرات و حمد نعت کے عنوان سے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جسکی صدارت شیخ الحدیث مولانا محمد ابراہیم میمن نے کی ۔جس میں مصر کے قراء کرام الشیخ احمد کامل الشربینی اور الشیخ مؤمن محمد ضیف اللہ ، اور معروف عالم دین مولانا ڈاکٹر منظور احمد مینگل سمیت وادی مہران کے معروف نعت خواں الحاج امداد اللہ پھلپوٹو ، وقار عمر ڈنگراج نے خصوصی شرکت کی۔
مصر کے قراء کرام نے اپنی خوبصورت آواز اور انداز میں تلاوت قرآن پاک کرکے سامعین کو محظوظ کیاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا منظور احمد مینگل نے کہا کہ دین اسلام ہمیں شرک و بدعت سے بچنے اور سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل پیرا ہونے اور نیک اعمال کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ لیکن اس کے برعکس ہم گناہوں میں پڑھ گئے ہیں اور اسلام کی بنیادی تعلیمات کو فراموش کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مخدوم محمد ہاشم ٹھٹھوی جو سندھ کے تاریخی شہر ٹھٹھہ کے مکلی قبرستان میں مدفون ہیں،

ہندوستان کے محدث شاہ ولی اللہ سے بہت بڑے عالم تھے، مخدوم ہاشم ٹھٹھوی کی لکھی ہوئی کتابیں مصر اور عرب ممالک کی یونیورسٹیوں میں پڑھائی جاتی ہیں لیکن افسوس کہ سندھ میں علماء کی قدر نہیں کی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی تاریخ پر نظر ڈالنی چاہیے اور علم کو حاصل کرکے علم کی روشنی پھیلانے کو اپنا مقصد بنانا چاہئے اپنا قیمتی وقت فضول کاموں میں ضائع نہیں کرنا چاہئے تاکہ دنیا و آخرت کے نفع و نقصان سے محفوظ و بچا جاسکے
شیخ الحدیث مولانا محمد ابراہیم میمن نے مولانا حافظ سعداللہ میمن کو کامیاب پروگرام کرانے پر مبارکباد پیش کیا ، اور انکی دینی خدمات کو سراہااس موقع پر اہلسنت والجماعت رہنماء حافظ ریاض میمن ، حافظ سعداللہ میمن ، ریاض میمن قاسمی ، ندیم میمن ، قاری امین فاروقی و دیگر موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں