78

امریکا میں 6 سالہ بچےکو فلسطینی مسلمان ہونےکے باعث قتل کردیا گیا

امریکا میں 6 سالہ بچےکو فلسطینی مسلمان ہونےکے باعث قتل کردیا گیا

امریکا میں 6 سالہ بچےکو فلسطینی مسلمان ہونےکے باعث قتل کردیا گیا

فوٹو: امریکی میڈیا
فوٹو: امریکی میڈیا

امریکا میں ایک 6 سال کے بچے کو فلسطینی مسلمان ہونےکے باعث قتل کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی پولیس نے ریاست الینوائے  میں ایک 6 سالہ بچےکو قتل کرنےکے الزام میں ایک 71 سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔

ملزم  پر الزام ہےکہ اس نے 6 سالہ بچےکو چھریوں کے وار کرکے قتل  کیا اور  اس کی 32 سالہ والدہ کو  بھی شدید زخمی کردیا۔

ملزم کے خلاف قتل سمیت نفرت پر مبنی جرائم کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ اس واقعے میں ماں اور بیٹےکو اس  لیے نشانہ بنایا گیا کیوں کہ  وہ مسلمان تھے جب کہ اس حملے کی ایک وجہ  اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری تنازع بھی ہے۔

امریکی صدر  جو بائیڈن نے واقعےکی مذمت کرتے ہوئےکہا ہےکہ ایک فلسطینی امریکی خاندان کے خلاف ایسے نفرت انگیز  عمل کی امریکا میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=3qmyIu2HFcs

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں