121

ویلج کونسل بکری بانڈہ میں کرکٹ ٹورنمنٹ کا فائنل میچ مہمند الیون اور مقصود الیون کے مابین کھیلا گیا

ویلج کونسل بکری بانڈہ میں کرکٹ ٹورنمنٹ کا فائنل میچ مہمند الیون اور مقصود الیون کے مابین کھیلا گیا

مردان(شاہ باباحبیب عارف)ویلج کونسل بکری بانڈہ میں کرکٹ ٹورنمنٹ کا فائنل میچ مہمند الیون اور مقصود الیون کے مابین کھیلا گیا۔مقصود الیون نے پہلے بیٹنگ کراتے ہوئے 56 رنز کا ٹارگٹ دیا جواب میں مہمند  الیون نے جارحانہ انداز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر ٹارگٹ پورا کرکے فائنل ٹرافی اپنے نام کرلی۔ فائنل میچ میں مہمان خصوصی  مردان چیمبر آف کامرس کے صدر و مرکزی تنظیم تاجران کے صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ تھے

ان کے ہمراہ مرکزی تنظم تاجران چئیرمین غلام سرور صراف، سینیئر صحافی شاہ باباحبیب عارف،رحمان خان،فضل حق، چیئرمین یونس خان،اور جائنٹ سیکٹری کاشف صراف و دیگر بھی موجود  تھے۔اس موقع پر مرکزی تنظیم تاجران کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور ایم ایم سی آئی کے صدر ظاہر شاہ کا کہنا تھا کہ ہار جیت کھیل کا ایک حصہ ہے۔نوجوان ہمارے ملک کا ہیرو اور قیمتی سرمایہ ہے

نوجوان کھیل کود کے ذریعے ملک و قوم کا نام روشن کرینگے۔نوجوان طبقہ کھیل کود میں بھر پور حصہ لے جن قوموں کے کھیل کا میدان آباد ہو وہاں کے ہسپتال ویران ہو نگے صحت مندانہ معاشرے کےلئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ والدین کو چاہئے  کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں کو کھیل کود کی طرف راغب کریں کیونکہ آجکل کا بچہ کل کےلئے صحتمندانہ زندگی بسر کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں