106

ضلع مہمند کے ملکان اور عمائدین کے مشترکہ پریس کانفرنس

ضلع مہمند کے ملکان اور عمائدین کے مشترکہ پریس کانفرنس

ضلع مہمند کے ملکان اور عمائدین کے مشترکہ پریس کانفرنس۔
سرکاری سکول اور بنیادی ہیلتھ سنٹرز کے زمین ہم نے ایف سی ار قانون اور روایات کے تحت دی ہے۔ہم کسی قسم کے نئے پالیسی ماننے کے لئے تیار نہیں۔سرکاری سکولوں کے عمارتوں کے خفاظت کے لئے ملکان اور مشران نے جانوں کی قربانیاں دی ہے۔اس سلسلے میں یکم جون بروزجمعرات بوقت دس بجے مہمند پریس کلب میں گرینڈ جرگہ ہوگا۔ان خیالات کا اظہار ملک امیرنوازخان۔ملک مثل خان۔ملک اقرار خان۔ملک عطاءاللہ۔ملک صاحب داد خان۔ملک صاحب خان۔ملک فیض محمد اور دیگر نے مہمند پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے

کہا۔انہوں نے کہا۔کہ حکومت نے اب جو پالیسی بنائی ہے۔جس میں سکولوں کے مالکان کو ہدایت کی گئے ہیں۔کہ وہ حکومت کے ساتھ معاہدہ کرکے رضاکارانہ طورپر سکولوں کے عمارت ایک مخصوص فارم پرکرکے متعلقہ محکموں کے حوالہ کریں۔ملکان نے کہا۔کہ ہم نے سکولوں کو زمین اپنے علاقے کے روایات کے اور ایف سی ار کے تحت دی تھی۔جس میں جملہ مراغات پر متعلقہ زمین مالکان کا حق تسلیم کیا گیاتھا۔زمین کے مالکان نے حالیہ دہشت گردی کے دور میں عماراتوں کے بچانے کے لئے جانوں کی قربانیاں دی ہے۔اور راتوں کو بجائے ایک چوکیدار کےدس دس افراد چوکیداری کرتے تھے۔
ہم نے سکولوں کے بلڈنگ خیراتی طور پرنہیں دی ہے۔بلکہ مراعات کے بدلے دی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ خیرات مرضی سے دیاجاتاہے۔زبردستی نہیں مانگاجاسکتا۔ملکان نے کہا۔کہ حکومت ہمارےروایات کا اخترام کریں اور کسی قسم کے نئے بحث اور پالیسی چھیڑنے سے گریزکریں۔جس سے قبائیلی علاقوں میں خالات مزید خراب ہوں گے۔کسی بھی قسم کے خالات خرابی کے ذمہ دار حکومت کے پالیسی ساز ادارہ ہوں گے۔

اور پالیسی کے براہ راست اثر طلباء کے تعلیم پر بھی پڑے گا۔اس سلسلے ضلع مہمند کے تمام ملکان ۔سکول اور بنیادی صحت کے اداروں کے عمارت کے مالکان کا گرینڈ جرگہ بروز یکم جون بوقت دس بجے ہوگا۔جس میں ائندہ کے لئے لائحہ عمل ۔سکولوں کے بندش وعیرہ کا فیصلہ بھی ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں