218

پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 6 اہلکار شہید

پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 6 اہلکار شہید

پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 6 اہلکار شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر کل رات فلائنگ مشن کے دوران گر کر تباہ ہوا۔ فوٹو آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر کل رات فلائنگ مشن کے دوران گر کر تباہ ہوا۔ فوٹو آئی ایس پی آر

بلوچستان میں پاک فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 6 اہلکار شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر کل رات فلائنگ مشن کے دوران گر کر تباہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے میں دونوں پائلٹس سمیت ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 6 اہلکار شہید ہو گئے۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شہدا میں پائلٹ میجر محمد منیب افضل اور پائلٹ میجر خرم شہزاد شامل ہیں، شہید ہونے والے دیگر اہلکاروں میں نائیک جلیل ، صوبیدار عبدالواحد، سپاہی محمد عمران اور سپاہی شعیب شامل  ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں