167

ٹی وی فنکار محمد رمضان کیتھران کے علاج معالجہ کے لیے محکمہ ثقافت مالی امداد کرئے ، تانیہ خان

ٹی وی فنکار محمد رمضان کیتھران کے علاج معالجہ کے لیے محکمہ ثقافت مالی امداد کرئے ، تانیہ خان

کوئٹہ ( پ ر)پاکستان ٹیلی ویژن کوئٹہ کی اداکارہ و کمپیئر تانیہ خان نے اپنے بیان میں سیکریٹری و ڈائریکٹر ثقافت سے اپیل کی ہے کہ کوئٹہ کے ٹی وی فنکار محمد رمضان کیتھران کے علاج معالجہ کے لیے مالی مدد کی جائے اُنہوں نے کہا ہے کہ محمد رمضان کیتھران گزشتہ دو ماہ سے زیر علاج ہیں

اور سٹرک حادثے میں اُن کی ایک ٹانگ ٹوٹ گئی ہے شدید مالی پریشانیوں کی وجہ سے اُنہیں علاج معالجہ میں کافی دقت پیش آرہی ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ صوبے کے غریب فنکاروں کے مالی تعاون کے لیے کلچرل ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام اپنا بھر پور کردار ادا کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں