207

بلوچستان کے شہر تربت میں فٹ بال اسٹڈیم کے باہر دھماکے میں 3 افراد زخمی ہوگئے

بلوچستان کے شہر تربت میں فٹ بال اسٹڈیم کے باہر دھماکے میں 3 افراد زخمی ہوگئے

بلوچستان کے شہر تربت میں فٹ بال اسٹڈیم کے باہر دھماکے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تربت اسٹیڈیم کے باہرکریکر دھماکا ہوا جس میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ دھماکا ائیرپورٹ روڈ پر ہوا، دھماکےکے وقت فٹبال اسٹیڈیم میں میچ جاری تھا۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے افرادکو قریبی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جب کہ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقےکو گھیرے میں لے لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں