222

بھارت کی طرف سے حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت ہے، کیپٹن عاصم ملک

بھارت کی طرف سے حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت ہے، کیپٹن عاصم ملک

بی جے پی راہنماوں کی طرف سے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت ہے، جتنی مذمت کی جائے کم ہے،، حرمت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ہماری جان بھی قربان ہے، کیپٹن عاصم ملک
تفصیلات کے مطابق ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے ایک مذمتی بیان میں کہا ہے کہ بی جے پی کی ملعونہ خاتون نے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی شان کے خلاف نازیبہ الفاظ استعمال کرکے عالم اسلام کے دلوں کو مجروح کیا ہے، حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی ناقابل برداشت اور ناقابل معافی جرم ہے

، میری تمام مسلمانوں سے اپیل ہے کہ تمام مسلمان بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ بھارت سے تمام سفارتی تعلقات ختم کرے، بھارت کے سفیر کو ملک بدر کرے اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی شان میں گستاخی کے معاملے کو عالمی فورم پر اٹھائے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں