208

پاک فوج سے محبت ہرپاکستانی کے ایمان کا حصہ ہے، کیپٹن عاصم ملک

پاک فوج سے محبت ہرپاکستانی کے ایمان کا حصہ ہے، کیپٹن عاصم ملک

لاہور(بیورورپورٹ) پاک فوج کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈہ کرنا کوئی محب وطن پاکستانی سوچ بھی نہیں سکتا، پاک فوج سے محبت ہر پاکستانی کے ایمان کا حصہ ہے کیونکہ الحمداللہ پاکستان ایک مسلمان ملک ہے اور پاک فوج مسلمان ملک کی مسلم فوج ہے،ان خیالات کا اظہار معروف پاکستانی شخصیت اور ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے

ہر سرد گرم اور اچھے برے حالات میں وطن عزیز کے لیے قربانیاں دی ہیں اور ناصرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی امن کے لیے بھرپور کام کیا ہے جسکا اعتراف اپنے اور پرائے سب کرتے ہیں، کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ پاک فوج کے خلاف بات کرنا دراصل پاکستان اور پاکستانیوں کے خلاف بات کرنا ہے جو ملک دشمنی کے زمرے میں آتا ہے جسکی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی، جب تک دنیا قائم ہے پاکستان اور پاک فوج قائم و دائم رہیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں