306

ضلع ٹھٹھہ کے دو اہم ریلوے اسٹیشن دھابیجی اور جنگ شاہی پر بولان میل کا اسٹاپ روک دیا گیا ہے

ضلع ٹھٹھہ کے دو اہم ریلوے اسٹیشن دھابیجی اور جنگ شاہی پر بولان میل کا اسٹاپ روک دیا گیا ہے

ٹھٹھہ(امین فاروقی بیوروچیف )ضلع ٹھٹھہ کے دو اہم ریلوے اسٹیشن دھابیجی اور جنگ شاہی پر بولان میل کا اسٹاپ روک دیا گیا ہے جسکی وجہ سے ضلع اور منسلک ضلع سجاول میں رہنے والے لوگوں کو اپنے شہروں گاوں جانے کے لئے سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے بولان میل سمیت دیگر ریل گاڑیوں کا اسٹاپ مذکورہ اسٹیشن پر ہونا ضروری ہے

تاکہ لوگ حیدرآباد و کراچی کینٹ جانے سے بچ سکیں سول سوسائٹی نے اس مسئلہ پر مقامی منتخب نمائندوں سمیت صوبائ و وفاقی ریلوے وزیر اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہیکہ وہ اس عوامی درینہ مسئلہ کو حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے بولان میل سمیت دیگر چند ریل گاڑیوں کا اسٹاپ دھابیجی و جنگ شاہی اسٹیشنز پر بحال کرائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں