227

حیدرآباد :ٹرانس جینڈر ویزیبلٹی ڈے کا علاقائی کنونشن منقد

حیدرآباد :ٹرانس جینڈر ویزیبلٹی ڈے کا علاقائی کنونشن منقد

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف)کولیشن فار انکلوسیو پاکستان (سی آئی پی) نیٹ ورک حیدرآباد ریجن نے 31 مارچ 2022 حیدرآباد میں ٹرانس جینڈر ویزیبلٹی ڈے کا علاقائی کنونشن منقد کیا ریجنل مانیٹر عمران سومرو اور ریجنل کنوینر حمیرا علی نے اس تقریب کی نگرانی کی ٹرانس جینڈر رہنماء بندیا رانا ،

زہریش خانزادی ، سابق ایم پی اے فرحین مغل ، سوشل رہنماء ماروی اعوان ، نورین ایڈووکیٹ ، ریجنل منیجر آغا خان یونیورسٹی امتیاز شیخ اور ٹرانس جینڈر رہنماء حیدر آباد مدیحہ شاہ ، سیمینار کے مہمان مقرر تھے پروگرام میں خواجہ سراؤں ، خواتین و نوجوانوں اور سی آئی پی ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

آزاد تھیٹر گروپ نے خواجہ سراؤں کی زندگی پر بہترین اسٹیج ڈرامہ پیش کیا۔ پروگرام کا مقصد خواجہ سراؤں کے ساتھ انسان ہونے کے لیے کمیونٹی میں بیداری پیدا کرنا، ٹرانس جینڈرز کے لیے تحفظ بل 2018 کا نفاذ، لوکل گورنمنٹ بل 2021 کے پاس ہونے کے بعد سیاسی جماعتوں میں شرکت اور تمام سیاسی جماعتوں میں ٹرانس جینڈرز کے لیے علیحدہ ونگز بنائے جائیں کا مطالبہ تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں