کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر پولیس موبائل پر فائرنگ سے 2 اہلکارجاں بحق 178

کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر پولیس موبائل پر فائرنگ سے 2 اہلکارجاں بحق

کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر پولیس موبائل پر فائرنگ سے 2 اہلکارجاں بحق

کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس کے ہوٹل پر فائرنگ کے باعث پولیس کے 2 اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

 پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر عبدالخالق شہید تھانہ کی موبائل کے اہلکار ہو ٹل پر بیٹھے کھا نا کھا  رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائر نگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی رحمت اللہ اور کا نسٹیبل علی اصغر شہید جبکہ ڈرائیور قربان علی زخمی ہو گئے۔

وا قعے کے بعد مقامی انتظامیہ اور ریسکیو کے عملے نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمی کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی اہلکار کو تشویشناک حالت میں ٹراما سینٹر شفٹ کیا گیا ہے جہاں اسکا علاج جاری ہے۔

 واقعے کے بعد سی ٹی ڈی کے عملے نےموقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=7KSdzIulz7I

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں