265

خانیوال ڈپٹی کمشنر سلمان خان خانیوال پبلک سکول اینڈ کالج کو بہترین درسگاہ بنانے کے لئے متحرک

خانیوال ڈپٹی کمشنر سلمان خان خانیوال پبلک سکول اینڈ کالج کو بہترین درسگاہ بنانے کے لئے متحرک

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر سلمان خان خانیوال پبلک سکول اینڈ کالج کو بہترین درسگاہ بنانے کے لئے متحرک ہوگئے اور سکول میں ری ویمپنگ وائٹ واش کا کام فوری شروع کرانے کے لئے لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کردی-انہوں نے خانیوال پبلک سکول میں کلاس رومز اور مختلف بلاکس کا معائنہ کیا اور تدریسی عمل کا جائزہ لیا اس موقع پر پرنسپل حافظ راشد سعید رانا نے دستیاب وسائل اور ٹیچنگ،

نان ٹیچنگ فیکلٹی سٹاف بارے بریفنگ دی-ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شاہد رحمن و دیگر افسران ہمراہ تھے-ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ کے اندر ملٹی پرپز ہال کو فنگشنل کرایا جائے گا سکول کو سولر انرجی پر منتقل کرانے کے لئے سیکرٹری انرجی کو لکھا جائے-انہوں نے کہا

کہ تعلیمی نتائج اور عمارت میں بہتری کے لئے واضح تبدیلی نظر آنی چاہیئے انہوں نے پرنسپل کو ہدایت کی کہ سپیشل بچوں کے لئے کلاسز شروع کرنے کیلئے بھی پلاننگ کی جائے سکول میں نیا پلے لینڈ بنایا جائے گا شجر کاری بھی کرائی جائے-ڈپٹی کمشنر نےمزید کہا کہ اساتذہ سکول کے تعلیمی نتائج میں بہتری کے لئے بھی تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں