187

منڈی احمد آباد امیر بیگم ویلفیئر ٹرسٹ تحصیل دیپالپور صاف پانی پینے کے 21 واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کر چکا ہے

منڈی احمد آباد امیر بیگم ویلفیئر ٹرسٹ تحصیل دیپالپور صاف پانی پینے کے 21 واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کر چکا ہے

منڈی احمد آباد ( محمد اصغر علی رحمانی کی رپورٹ) میر بیگم ویلفیئر ٹرسٹ تحصیل دیپالپور میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے کام کر رہا ہے اور اب تک 21 واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کر چکا ہے جہاں سے ہزاروں افراد کو پینے کے صاف پانی کی سہولت میسر ہے۔ اسی سلسلہ میں سابق ایم این اے و چئیر پرسن امیر بیگم ویلفیئر ٹرسٹ محترمہ روبینہ شاہین وٹو نے جاپان ایمبیسی کی اعلٰی نمائندہ Ms Akiko کے ہمراہ اسٹیشن حاجی چاند، بھیلا گلاب سنگھ اور قادر آباد میں 2019 میں لگاے گئے واٹر فلٹریشن پلانٹس کا وزٹ کیا۔

اسٹیشن حاجی چاند کی عوام نے گاؤں پہنچنے پر معزز مہمانوں کا شاندار استقبال کیا اور حکومت جاپان کا شکریہ ادا کیا۔ بھیلا گلاب سنگھ کے لوگوں نے بھی محترمہ روبینہ شاہین وٹو اور نمائندہ جاپان حکومت کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ اس پلانٹ کی تنصیب کے بعد کافی بیماریوں سے محفوظ ہو چکے ہیں۔ قادر آباد پہنچنے پر ملک خرم اسلم چنا اور اہل قادر آباد نے مہمانوں کا پر تپاک استقبال کیا اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا۔ بعدازاں ملک خرم اسلم چنا نے مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ کا اہتمام کیا۔ اور Ms Akiko کو تحفے میں چادر پیش کی

۔مزید براں محترمہ روبینہ شاہین وٹو کی خصوصی دعوت پر Ms Akiko نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بصیرپور کا وزٹ کیا جہاں پر پرنسپل اور طالبات نے جاپان حکومت کی نمائندہ کا شاندار استقبال کیا۔ دوران وزٹ محترمہ روبینہ شاہین وٹو نے مہمانوں کو آگاہ کیا کہ یہ عظیم تعلیمی درس گاہ ان کے والد سابق وزیر اعلٰی پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے قائم کی ہے، کالج کی طالبات نے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کا مطالبہ کیا تھا جس کے لیے محترمہ روبینہ شاہین وٹو نے بتایا کہ انکی زندگی کا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت ہے۔وہ بصیرپور گرلز کالج میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی فراہمی کے لیے اپنی بھرپور کوشش جاری رکھیں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں