196

ٹھٹھہ میہڑ میں تہرے قتل کے مقدمہ کی سماعت عدالت کی جانب سے دلائل مکمل ہونے کے بعد سماعت 22 جنوری تک ملتوی

ٹھٹھہ میہڑ میں تہرے قتل کے مقدمہ کی سماعت عدالت کی جانب سے دلائل مکمل ہونے کے بعد سماعت 22 جنوری تک ملتوی

دادو(امین فاروقی بیورو چیف) میہڑ میں تہرے قتل کے مقدمہ کی سماعت دادو کی عدالت کرمنل ٹرائل کورٹ میں ہوئی سماعت پر مدعی ام رباب چانڈیو عدالت میں پیش ہوئی جب کے مقدمے میں نامزد 2  پ پ پ ایم پی ایز پیش نہیں ہوئے سماعت کے دوران مدعی ام رباب چانڈیو کے وکیل نے  مقدمے میں نامزد پ پ پ ایم پی ایز کی عبوری ضمانت رد کرنے پر دلائل مکمل کیئے عدالت کی جانب سے دلائل مکمل ہونے کے بعد سماعت 22 جنوری تک ملتوی کردی گئی سماعت کے بعد ام رباب چانڈیو نے  عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے

کہا کہ الحمدالله ہماری وکیل نے آج ان سرداروں کی عبوری ضمانت رد کرنے پر دلائل مکمل کئے ہیں ہمیشہ کی طرح ہے بھگوڑے سرادر آج بھی عدالت سے بھاگ گئے ہیں عدالت میں پیش نہیں ہوئے دونوں فریقین کے دلائل مکمل ہیں ہم پر امید ہیں یے سردار اور جاگیردار جیل میں جائیں گے ان جاگيرداروں کی جانب سے مقدمے کے ثبوت مٹانے اور گواہان کو حراساں کرنے کی کوشش کی گئی ہے ہمیں تھریڈ کر رہے ہیں، ہمارے شہر میہڑ میں آکر ہمارے خلاف یے سردار بول رہے ہیں کے ہمیں نہیں چھوڑیں گے-

ام رباب چانڈیو عدالت کی طرف سے جو عبوری ضمانت دی گئی تھی اس کا انہوں نے غلط استعمال کیا ہے ہمارے گھر میں 3 قتل ہوئے ہیں ہمیں یتیم کردیا گیا اور مینے نے یے عزم کیا ہے کہ میں ان جاگیرداروں کو پھانسی کے پھندے تک پہنچائوں گی ہم مظلوم ہیں اور عدالتیں مظلوموں کے لئے بنیں ہیں اور مجھے پورا یقین ہے کہ مجھے انصاف ضرور ملے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں