278

ٹھٹھہ پبلک ہیلتھ کی جانب سے دھابیجی مارکیٹ کو نئے پائپ لائن دئے جانے کے بعد تاحال زمین میں نہ لگ سکے

ٹھٹھہ پبلک ہیلتھ کی جانب سے دھابیجی مارکیٹ کو نئے پائپ لائن دئے جانے کے بعد تاحال زمین میں نہ لگ سکے

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف)پبلک ہیلتھ کا وعدہ وفا نہ ہوسکا گذشتہ ماہ سے لائے گئے واٹر سپلائ پائپ لائن کھلے آسمان تلے پڑھے ہوئے ہیں جسے چوری ہونے کا خدشہ بھی ہے پبلک ہیلتھ کی جانب سے دھابیجی مارکیٹ کو نئے پائپ لائن دئے جانے کے بعد تاحال زمین میں نہ لگ سکے شہر دھابیجی کو پینے کا پانی نہ ملا اور نہ مل سکے گا کیونکہ اسمیں سیاسی ایشو پیدا کردیا گیا ہے مقامی شہریوں کی دھائ جنکا کہنا

ہیکہ دھابیجی واحد شہر ہے جس پر سے شہر کراچی کو پانی گذرتا ہے لیکن پینے کا یہ پانی قریبی آبادی کو میسر نہی اور اس بنیادی حق کو سیاسی ایشو بنادیا گیا ہے دھابیجی اور اسکے قرب و جوار کی ایک لاکھ سے زائد آبادی کے چند محلے گذشتہ دس سالوں سے پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں جبکہ پبلک ہیلتھ اور اسے وابسطہ عملہ اپنی من مانیاں اور سیاسی اشیر باد کی وجہ سے بے حس بنا ہوا ہے

مقامی پبلک ہیلتھ اینجینئرز شہریوں کا فون تک نہی اتھاتے اس وجہ سے شہریوں سخت کرب کا شکار ہیں موجودہ سردیوں میں تو جیسے تیسے گذارا ہوجائے گا لیکن آنے والی گرمیوں میں پانی کا شدید بحران ہوگا سول سوسائٹی اور مقامی شہریوں نے اعلی مقتدر اداروں سمیت ڈی سی ٹھٹھہ اور وزیر بلدیات سے مطالبہ کیا ہیکہ وہ دھابیجی کا برسوں پرانا درینہ مسئلہ حل کرانے میں اپنا عملی کردار ادا کرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں