310

روٹی، بوٹی اور فوٹو والے اوورسیز پاکستانیوں کے اصل مجرم ہیں، کیپٹن عاصم ملک

روٹی، بوٹی اور فوٹو والے اوورسیز پاکستانیوں کے اصل مجرم ہیں، کیپٹن عاصم ملک

دبئی(بیورورپورٹ) اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے ذمہ دار روٹی، بوٹی اور فوٹو مافیا ہے، عشروں سے اس مافیا نے اوورسیز پاکستانیوں کو سبز باغ دکھا کر اپنا الو سیدھا کیا اور وسیع مفادات حاصل کیے، انہوں نے کہا کہ روٹی، بوٹی اور فوٹو والوں نے اوورسیز پاکستانیوں کا ہمیشہ استحصال کیا

اور اوورسیز پاکستانیوں کے نام پر پروگرامز اور چیریٹی شوز منعقد کراکے ذاتی فائدے حاصل کیے، کیپٹن عاصم ملک نے مزید کہا کہ روٹی، بوٹی اور فوٹو والے اوورسیز پاکستانیوں کے مجرم ہیں کیونکہ انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کے اصل مسائل سے حکومت پاکستان کو کبھی آگاہ نہیں کیا لیکن میں حکومتی عہدیداروں کو آگاہ کرتا رہونگا، جب تک اوورسیز پاکستانیوں کو انکے حقوق نہیں مل جاتے تب تک میرے لیے کچھ اور سوچنا ممکن نہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں