اوورسیز پاکستانیوں کی تکالیف وہی جانتا ہے جو خود اوورسیز ہو، کیپٹن عاصم ملک 170

اوورسیز پاکستانیوں کی تکالیف وہی جانتا ہے جو خود اوورسیز ہو، کیپٹن عاصم ملک

اوورسیز پاکستانیوں کی تکالیف وہی جانتا ہے جو خود اوورسیز ہو، کیپٹن عاصم ملک

دبئی(بیورورپورٹ) ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی تکالیف وہی جانتا ہے جو خود اوورسیز ہو، دہری شہریت والا یا حکومت کا مقررکردہ عہدیدار دیارغیر کی تکالیف کیا جانیں، انہوں نے کہا کہ میں اوورسیز پاکستانیوں کی تکالیف کو دیکھتا اور سمجھتا ہوں اور میری کوشش ہے

کہ ان مسائل کی طرف حکومت پاکستان کی توجہ مبذول کراوں لیکن نجانے کیوں حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے سلگتے مسائل کو سنجیدگی سے نہیں لیتی، بارہا توجہ دلانے کے باوجود صرف زبانی جمع سے کام لیاجارہا ہے، کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ حکومت پاکستان کو اوورسیز پاکستانیوں کی داد رسی کرنی ہوگی اور انکے بنیادی مسائل حل کرنے ہونگے ورنہ اوورسیز پاکستانی مایوسی کا شکار ہوجائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں