167

پیپلزپارٹی رہنماء خورشید شاہ کی موجودہ نااہل حکومت پر شدیدتنقید

پیپلزپارٹی رہنماء خورشید شاہ کی موجودہ نااہل حکومت پر شدیدتنقید

ٹھٹھہ(امین فاروقی بیوروچیف ٹھٹھہ)پیپلزپارٹی رہنماء خورشید شاہ نے کہا ہیکہ موجودہ جھوٹ بولنے والے وزیراعظم پر آرٹیکل 62.63 لگنی چاہئے جس نے مسلسل غلط بیانی سے ملک کو تباہ کیا ہوا ہے ملک اس وقت مہنگائی کے حطرناک دور سے گزر رہا ہے آٹا گھی پٹرول شکر ہر چیز مہنگی ہوگئی ہے

جس کی ذمہ دار موجودہ نااہل پی ٹی آئی حکومت ہے ڈالر تیزی سے بڑھ رہا ہے ڈالر کے بڑھنے سے صورتحال مزید خراب ہورہی ہے مگر حکومت عوام کو کسی قسم کاریلیف دینے کو تیار نہیں پی ٹی آئی حکومت کی داخلی اور خارجی پالیسیاں ناکام ہوچکی ہیں اس نااہل حکمرانوں سے جان چھڑانے کے ساتھ ساتھ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف پیپلز پارٹی اور اپوزیشن پارٹیاں ایوان میں اور ایوان سے باہر احتجاج کررہے ہیں

این آر او کا راگ لاپنے والا خود این آر او لیکر پہنچا ہے تاکہ جن کو این آر او دینے کی بات کررہا ہے وہ أرام سے باہر جاسکیں سندھ میں لسانیت پھیلانے کی سازش ہو رہی ہے ضیاء کی باقیات کراچی سمیت سارے سندھ میں لسانیت پھیلانے والے عمل میں سرگرم ہیں پپلز پارٹی نے ہمیشہ لسانیت کو رد کرکے عوام کی حقیقی ترجمانی کی ہے اس موقع پر ضلعی اطلاعات سیکریٹری سید محمود عالم شاہ بخاری و دیگر موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں