معذوروں کی بحالی کیلئے ہر فرد کو رنگ، نسل اور ذات سے بالاتر ہوکر کردار ادا کرنا چاہیے۔ خصوصی افراد بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں۔ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری 256

معذوروں کی بحالی کیلئے ہر فرد کو رنگ، نسل اور ذات سے بالاتر ہوکر کردار ادا کرنا چاہیے۔ خصوصی افراد بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں۔ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری

معذوروں کی بحالی کیلئے ہر فرد کو رنگ، نسل اور ذات سے بالاتر ہوکر کردار ادا کرنا چاہیے۔ خصوصی افراد بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں۔ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیوروچیف ٹھٹھہ)معذوروں کی بحالی کیلئے ہر فرد کو رنگ، نسل اور ذات سے بالاتر ہوکر کردار ادا کرنا چاہیے۔ خصوصی افراد بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں۔ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری


ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری نے کہا ہے کہ معذوروں کی بحالی کیلئے ہر فرد کو انفرادی و اجتماعی طور پر رنگ، نسل اور ذات سے بالاتر ہوکر اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ معذور افراد بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں انہیں تعلیم، روزگار، تحفظ اور بحالی سمیت تمام حقوق ملنے چاہئیں تاکہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ڈی سی چوک مکلی پر معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر عوام میں شعور بیدار کرنے کیلئۓ

اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ری ہیبلیٹیشن سینٹر مکلی کے زیر اہتمام ’’آگاہی بیٹھک‘‘ کیمپ کے افتتاح کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پرنسپل اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ری ہیبلیٹیشن سینٹر مکلی ندیم ابراہیم، ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نیاز احمد میمن، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خدا بخش بہرانی، ڈپٹی ڈی ای او پرائمری محمد صدیق پلیجو کے علاوہ محکمہ ریونیو، انفارمیشن و ديگر محکموں کے افسران، این جی اوز کے نمائندے اور خصوصی بچے بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا

کہ معذوروں کا عالمی دن منانے کا مقصد ان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور انہیں کسی بھی طرح کی احساس کمتری سے بچاکر زندگی کے دھارے میں شامل کرنا ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کیمپ کے وال پر دستخط اور رجسٹر میں اپنے تاثرات درج کیے جبکہ خصوصی بچوں کی جانب سے لگائے گئے اسٹالز کا دورہ کیا اور خصوصی بچوں سے ملاقات کرکے انہیں خرچی دی۔ ڈپٹی کمشنر نے اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ری ہیبلیٹیشن سنٹر مکلی کیلئے مالی مدد کا اعلان بھی کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں