امیدوار تحصیل مئیرٹانک مصطفی کنڈی کی مختلف علاقوں میں پیش قدمی جاری 342

امیدوار تحصیل مئیرٹانک مصطفی کنڈی کی مختلف علاقوں میں پیش قدمی جاری

امیدوار تحصیل مئیرٹانک مصطفی کنڈی کی مختلف علاقوں میں پیش قدمی جاری

ٹانک( رپورٹ۔نثاربیٹنی)،پاکستان مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدوار برائے تحصیل مئیر ٹانک مصطفی خان کنڈی کی ضلع ٹانک کے مختلف علاقوں اور دیہاتوں میں بھرپور سیاسی پیش قدمی جاری، گرہ شہباز، گل امام، اکرام آباد، شیر علی، شادی خیل، اکبری میں ورکروں سے طویل ملاقاتیں،بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی جبکہ
مختلف جگہوں پر فاتحہ خوانیاں بھی ادا کیں ،اس موقع پر کئی نوجوانوں اور برادریوں نے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت اختیار کر کے تحصیل امیدوار مصطفی خان کنڈی کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا، واضع رہے کہ مصطفی کنڈی کی انتخابی مہم انتہائی مئوثر انداز میں جاری ہے اور پچھلے کچھ دنوں میں ضلع ٹانک کے

مختلف علاقوں کے درجنوں خاندانوں اور سینکڑوں افراد نے مصطفی کنڈی کی بھرپور حمایت کے اعلانات کیے ہیں جس سے مخالفین کی صفوں میں کھلبلی مچ گئی ہے، ٹانک کے سیاسی ناقد مصطفی کنڈی کی بھرپور اور مئوثر انتخابی مہم اور بڑھتی ہوئی عوامی پذیرائی کو مخالفین کے لیے خطرے کی گھنٹی قرار دے رہے ہیں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں