چوہدری سرور عوام کا درد رکھنے والے انسان ہیں، کیپٹن عاصم ملک 292

چوہدری سرور عوام کا درد رکھنے والے انسان ہیں، کیپٹن عاصم ملک

چوہدری سرور عوام کا درد رکھنے والے انسان ہیں، کیپٹن عاصم ملک

دبئی(بیورورپورٹ) ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور عوام کا درد رکھنے والے اور محب وطن شخصیت ہیں، انہوں نے جس طرح دوہری شہریت کو ٹھوکر مار کر پاکستان میں رہنے کو ترجیح دی یہ تمام پاکستانیوں کے لیے قابل تقلید مثال ہے،

انہوں نے کہا کہ چوہدری محمد سرور کی عوامی خدمات کا دائرہ بہت وسیع ہے انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے بڑا کام کیا ہے جن کا اعتراف نا کرنا زیادتی ہوگی، کیپٹن عاصم ملک نے امید ظاہر کہ کہ چوہدری محمد سرور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل اور دیگر معاملات کی بہتری کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے، ہمارا ہر ممکن تعاون انکے شامل حال رہے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں