فیٹف کی سفارشات کی کمپلائنس میں ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کی ہدایات پر ایف آئی اے اسلام آباد زون کےکمرشل بینکنگ سرکل کی کاروائی 176

فیٹف کی سفارشات کی کمپلائنس میں ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کی ہدایات پر ایف آئی اے اسلام آباد زون کےکمرشل بینکنگ سرکل کی کاروائی

فیٹف کی سفارشات کی کمپلائنس میں ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کی ہدایات پر ایف آئی اے اسلام آباد زون کےکمرشل بینکنگ سرکل کی کاروائی

بریکنگ نیوز
فیٹف کی سفارشات کی کمپلائنس میں ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کی ہدایات پر ایف آئی اے اسلام آباد زون کےکمرشل بینکنگ سرکل کی کاروائی.غیرقانونی حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث گریٹ یونین ایکسچینج کمپنی برانچ نمبر 8 مال پلازہ کے ملازمین گرفتار.
مینیجر عامر منظور اور انیس حیدر شاہ کو موقع پر رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا برانچ نمبر آٹھ ڈھائی کروڑ روپے مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کی جس میں امریکی ڈالر برطانوی پاؤنڈ ترکش لیرا ملائیشین رنگٹ قطری ریال سعودی ریال اور اماراتی درہم وغیرہ شامل ہیں برانچ سے بغیر ریکارڈ کے کیپٹل سے زیادہ کرنسی برآمد ہوئی جیسے قبضہ میں لے لیا گیا اور پرچہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی.
کرنسی کی غیر قانونی خرید و فروخت اور حوالہ ہنڈی میں ملوث کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی. ڈائریکٹر وقار احمد چوہان.تفصیلات کے مطابق آج صبح خفیہ اطلاع ملنے پر ایف آئی اے اسلام آباد زون کے کمرشل بینکنگ سرکل کے انچارج ڈپٹی ڈائریکٹراحمد رضوان خان کی قیادت میں ایک سپیشل آٹھ رکنی ٹیم جس میں سب انسپکٹر ندیم اختر اعوان، سب انسپکٹرلیاقت، سب انسپکٹرنصیب اللہ نیازی،

اے ایس آئی جواد طلحہ، اے ایس آئی عبداللہ جان، اے ایس آئی محمد سفیر، ہیڈ کانسٹیبل نیئر اور کانسٹیبل منیب پر مشتمل ٹیم نے گریٹ یونین ایکسچینج کمپنی برانچ نمبر 8 مال پلازہ ، راولپنڈی کے دفتر میں تمام قانونی لوازمات پورے کرتے ہوئے چھاپہ مارا۔
ٹیم تقریبا چار گھنٹے مذکورہ کمپنی کے دفتر میں رہی اور شفافیت کو مدنظر رکھتے ہوئے پوری کاروائی کی ویڈیو ریکارڈنگ کی گئی اور مال پلازہ راولپنڈی مارکیٹ کے کرنسی ایکسچینج کے صدر اور جنرل سیکرٹری کو تمام وقت ہمراہ رکھا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں