مهمند لویہ جرگہ کی طرف سے آج پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں ایم این اے ساجد خان مهمند سے ملاقات 365

مهمند لویہ جرگہ کی طرف سے آج پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں ایم این اے ساجد خان مهمند سے ملاقات

مهمند لویہ جرگہ کی طرف سے آج پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں ایم این اے ساجد خان مهمند سے ملاقات

اسلام آباد سنگجانی (بیورو رپورٹ)مهمند لویہ جرگہ کی طرف سے آج پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں ایم این اے ساجد خان مهمند سے ملاقات

ملاقات مهمند لویہ جرگہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے صدر خان بہادر خان کی سربراہی میں خصوصی ملاقات کی گئی

ملاقات میں خصوصی نمائندگی صدر خان بہادر اور عبدالرزاق روزنامہ میٹرو واچ نے کی
ضلع مہمند سے تعلق رکھنے والے مہمند برادری اسلام آباد راولپنڈی سے آئے ہوئے قبائل کے معزز ارکان نے اپنے صدر خان بہادر کی سربراہی میں درپیش مسائل کے حوالے سے ساجد خان مہمند کو بتایا کہ ہمارے ضلع مہمند کے مسائل جلد سے جلد حل کیا جائے

ملاقات میں ضلع مہمند کے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور مہمند لویہ جرگہ کی ٹیم نے مسائل کی نشاندہی کروائی۔
جس پر ساجد خان مہمند نے فوری طور پر متعلقہ انتظامیہ اور اداروں سے رابطہ کرنے اور ان کا حل تلاش کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اور ساتھ ہی راحمت کور کے لئے ایک سولر پاور سٹیشن اور گاوں گولونوں کے دو عدد ٹیوب ویل کی تعمیر کا جلد کام کرانے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

اس کے علاوہ گدائی تنگی اور بہادر گاؤں بجلی کے مسئلے کے حل کے لئے اپنی ٹیم کو ہدایات دی اور فوری طور پر ان کو حل کرنے کے احکامات دیے اور مہمند لوئہ جرگہ کی ترجیحات کو سراہا اور پارلیمنٹ کے فلور پر ان ترجیحات پر بات کرنے کی یقین دہانی کرائی اور ان میں سے جو مسائل جلد حل ہونے والے ہیں جن میں نادرہ اور صحت جیسے مسائل شامل ہیں ان کو فوری طور پر حل کروانے کی یقین دہانی کرائی۔

ملاقات میں مہمند لویہ جرگہ کے معزز عہدیداران و ممبران میں حاجی ضمیر خان راحمت خیل۔ حاجی باشی خان راحمت خیل۔ جمشید مہمند۔ حاجی معزول خان۔ رحمان اللہ خان شنواری۔ محمد علی شنواری۔ توفیق سورانی۔ عبدالرزاق۔ سر بلند خان شنواری۔ سرور خان۔عبدالوہاب خان۔ امان اللہ خان۔ اور زرین خان موجود تھے اور
ان سب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاجناب ایم این اے ساجد مہمند ہمارے ان مسائل کو فوری طور پر دیکھا جائے اور حل کیا جائےاور پاکستانی قانون کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمارے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائےاور ہمیں قانونی اور آئینی تحفظ دیا جائے ہم پاکستان کے باسی ہے اور الحمداللہ پاکستان کی سلامتی کے لیےہم نے سب سے زیادہ نقصانات برداشت کی ہے
جس کا ہمیں الحمدللہ فخر رہے گا

ایم این اے ساجد مهمند نے راولپنڈی اسلام آباد سے آئے ہوئے تمام جرگہ کے ارکان کو پرخلوص انداز سے یہ یقین دہانی کرائی ہے کہانشاءاللہ ان کے مسائل کو جلد حل کیا جائے گااور اس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی کیوں کہ آپ کی پاکستان کی سرزمین کے لیے بے مثال قربانیاں ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں