دوہری شہریت والے اوورسیز پاکستانی نہیں بلکہ اسی ملک کے شہری ہیں 342

دوہری شہریت والے اوورسیز پاکستانی نہیں بلکہ اسی ملک کے شہری ہیں

دوہری شہریت والے اوورسیز پاکستانی نہیں بلکہ اسی ملک کے شہری ہیں

دبئی(بیورورپورٹ) ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی قرارداد منظور ہوگئی جس پر میں وزیراعظم عمران خان اور اراکین قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کرتا ہوں لیکن میرا سوال یہ ہے کہ کیا اس قرارداد سے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ختم ہوجائیں گے، کیا اوورسیز پاکستانیوں کو بیرون ملک درپیش مشکلات کم ہوجائیں گی،

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے حکومت ٹھوس پالیسی بنائے صرف ووٹ کا حق دینے سے اوورسیز پاکستانیوں کو عملی طور پر کوئی فائدہ نہیں پنچے گا، کیپٹن عاصم ملک نے مزید کہا کہ ووٹ کا حق صرف اوورسیز پاکستانیوں کو ملنا چائیے کیونکہ دوہری شہریت والے اوورسیز پاکستانی نہیں

بلکہ وہ اسی ملک کے شہری ہیں لہذا میری حکومت پاکستان سے اپیل ہے کہ ووٹ کا حق دینے کیساتھ ساتھ اوورسیز پاکستانیوں کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نمائندگی دی جائے اور یہ نمائندگی خالصا” اوورسیز پاکستانیوں کو دی جائے

https://youtu.be/NfnMhP9Dsx0

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں