ٹھٹھہ صوبائ صدر پاکستان پیٹریاٹک یوتھ کی جوکھیو کے ورثاء سے تعزیت 220

ٹھٹھہ صوبائ صدر پاکستان پیٹریاٹک یوتھ کی جوکھیو کے ورثاء سے تعزیت

ٹھٹھہ صوبائ صدر پاکستان پیٹریاٹک یوتھ کی جوکھیو کے ورثاء سے تعزیت 

ٹھٹھہ(امین فاروقی بیوروچیف ٹھٹھہ)پاکستان پیٹریاٹک یوتھ کے صوبائ صدر حنیف میمن سندھ کوآرڈینٹر ڈاکٹر مشرف خان دیشانی نے گذشتہ روز شہید ماحولیات ناظم جوکھیو کے ورثاء سے تعزیت کرتے ہوئے اپنے دکھ غم کا اظہار و مغفرت کی دعاء کی بعد ازاں پی پی وائے کے ضلعی میٹنگ میں حنیف میمن و ڈاکٹر مشرف خان دیشانی کا کہنا تھا کہ سرداروں جاگیرداروں کے نظام میں پہلی کیل ناظم جوکھیو نے اپنے خون سے لگادی ہے

ملک کے سلامتی ادارے انسانی عظمت و پہچان کے خواہاں ہیں سب انسان برابری کی بنیاد پر ہیں معاشرے میں یکسوئ ضروری ہے اب دور بدل چکا ہے مظلوم ظالم کے لئے موت کا پیغام بنکر ابھرا ہے وقت آچکا ہے کہ غریب کا قابل بچہ اپنے قوم کی نمائندگی کرے پاکستا رہتی دنیا تک قائم دائم رہے گا بس قوموں کو ایک ہونا ہوگا اور برادری ذات پات چھوڑ کر ملت بننا ہوگا پاکستان پیٹریاٹرک یوتھ کے چیئرمین فہیم ابڑو کی قیادت میں سندھ میں متحد ہوکر پاکستان کو مزید مظبوط کریں گے اس موقع پر مولوی عبدالسلام تنولی، اخلاق خان، شاہد حسین سموں، مقبول کلمتی، جانی خاصخیلی، نصراللہ مولیپوٹو و دیگر بڑی تعداد میں موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں