292

چیئرمین بابر فاوّنڈیشن کی شہید ناظم جوکھیو کی بیوہ سے ملاقات اور تعزیت

چیئرمین بابر فاوّنڈیشن کی شہید ناظم جوکھیو کی بیوہ سے ملاقات اور تعزیت

ٹھٹھہ(امین فاروقی بیوروچیف ٹھٹھہ)بابر فاوّنڈیشن کے چیئرمین بابر عباسی، خورشیدہ اقبال اور کریم فرید نے اہنےدیگر ورکر خواتین کے ہمراہ آچار سالار گوٹھ دھابیجی پہنچکر شہید ناظم جوکھیو کی بیوہ سے ملاقات اور تعزیت کرتے ہوئے دکھ کا اظہار کیا بعد ازں دھابیجی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر عباسی نے کہا کہ ناظم جوکھیو کا قتل سردارانہ نظام کی عکاسی کرتا ہے معاشرے میں اب سرداروں وڈیروں کی بادشاہت ختم ہونی چاہئے

سندھ میں ان دنوں دو بڑے ظالمانہ اقدامات نے انسانیت کو شرمادیا ہے دھابیجی اور خیرپور کا سیاہ ترین واقعہ تاریخ میں سبط ہوچکا ہے جو مستقبل میں بھی اس ظالمانہ نظام کو بے نقاب کرتا رہے گا کہ انسان تو انسان اللہ کا کلام بھی سرداروں جاگیرداروں کی گولیوں کا نشانہ بنا سماجی ورکر خورشیدہ اقبال نے کہا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کے دہشت گرد ایم پی ایز نے جسطرح کا قبیح عمل کیا ہے اسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے

پوری دنیا میں مذکورہ ایم پی ایز کے ظلم جبر کا دہشت زدہ چہرہ سامنے آیا ہے جسے پاکستان کو بدنامی کا سامنا کرنا پڑا ہے سلامتی ادارے وطن عزیز میں سرداروں وڈیروں کا سرعام احتساب کرے انکے پاس ناجائز دولت کو ضبط کرے اور انہے عام آدمی کے درجے پر لائے تاکہ انسانیت کی بقاء رہ سکے ناظم جوکھیو شہید کے ورثاء اور انکے دفاعی وکلاء اور صحافیوں کی جانوں کو خطرہ ہے حکومت اور ادارے انہیں فل پروف سیکیوریٹی دے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں