مظلوموں کی آواز سندھ کی غیور بیٹی ام رباب چانڈیو کا شہید ناظم جوکھیو کے نام خط 226

مظلوموں کی آواز سندھ کی غیور بیٹی ام رباب چانڈیو کا شہید ناظم جوکھیو کے نام خط

مظلوموں کی آواز سندھ کی غیور بیٹی ام رباب چانڈیو کا شہید ناظم جوکھیو کے نام خط

ٹھٹھہ(امین فاروقی بیوروچیف ٹھٹھہ)مظلوموں کی آواز سندھ کی غیور بیٹی ام رباب چانڈیو کا شہید ناظم جوکھیو کے نام خط ظالم وڈیرے کے ہاتھوں شہید ہونے والے تمہاری شہادت کا علم ہوا اور روح کانپ گی ایسا لگا کہ ایک بار پھر سے کسی سردار نے 17جنوری مہیڑ کا واقعہ دہرایا دیا ہوجیسے ایک بار پھر ان سرداروں نے کسی ام رباب کو یتیم کردیا ہوجیسے ایک بار پھر حق بولنے والی زبان کاٹ دی گئی ہو اور خدا کی زمین پر زمینی خداؤں نے شیطان کا نظام نافذ کر دیا ہو شہید ناظم تمہارے قتل کی وجہ صرف سردار نہیں

بلکہ وہ خاموشی ہے جو ظلم کے خلاف اٹھنے نہیں دیتی وہ ذاتی مفادات ہیں جو قوم کی غیرت کو پاؤں تلے روند رہے ہیں میرے بھائی شہید ناظم میں نے سنا ہے کہ تم اپنے گھر کی دہلیز کا دفاع کر رہے تھے اور غیر ملکی گاڑیوں کے غلاموں نے تمہیں رات بھر اذیت اور تشدد کا نشانہ بنایا شاید تمہیں یہ جان کر اور بھی افسوس ہو کہ تمھاری قربانی کے بعد بھی وہ غیر ملکی گاڑیاں سرداروں کے استعمال میں ہیں اور وہ شکاری آج بھی ہماری زمینوں پر گھوم رہے ہیں اور اب بھی یہ ظالم سردار ان کو شکار کرانے کی تیاریاں کر رہے ہیں

جانتے ہو کیوں کیونکہ لوگ اسے تمہارے گھر کا مسئلہ سمجھتے ہیں جبکہ ان کو خبر نہیں کہ جلد یہ مسئلہ ان کے اپنے گھر کا اور پھر گھر گھر کا مسئلہ ہوگا شہید ناظم میں نے سنا ہے کہ آخری وقت میں بھی تمہیں تمہاری بیٹی بہت یاد آئی اور تم نے ظالم سردار سے یہ کہا کہ تمہیں بیٹی سے ملنے جانے دیا جائے ورنہ وہ چین سے نہیں سوئے گی تم نے بالکل ٹھیک سوچا ناظم بیٹیوں سے جب انکا باپ چھین لیا جائے آئے اور جب وہ انصاف کی تلاش میں در در کی ٹھوکریں کھائیں تو نہ انھیں نیند آتی ہے اور نہ وہ اپنے بابا کے قاتلوں کو معاف کرتی ہیں اور یہ غم تاحیات انہیں رہتا ہے آخر میں بس اتنا کہوں گی
کہ تمہاری قربانی رائیگاں نہیں جائے گی تمہاری یہ بہن سرداری نظام کا خاتمہ کرکے دم لیگی تم دیکھنا بہت جلد قوم یہ بوسیدہ سردار ی نظام کے سر کا گودا چبا جائے گی اور ایسے ظالم سرداروں کو عبرت کا نشان بنا دیگی
ان شاءاللہ تمھارا درد سمجھنے والی ام رباب چانڈیو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں