پی او اسکواڈ ایف آئی اے اسلام آباد زون کا مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن 208

پی او اسکواڈ ایف آئی اے اسلام آباد زون کا مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن

پی او اسکواڈ ایف آئی اے اسلام آباد زون کا مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) انچارج پی او اسکواڈ سب انسپکٹر کاشف محمود نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے فتح جنگ سے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے مقدمہ میں نامزد اشتہاری ملزم اسد علی ولد محمد اشرف سکنہ فتح جنگ کو گرفتار کرلیا.
ایک اور کارروائی میں اشتہاری ملزم محمد ناصر عرف ڈاکٹر ناصر ولد محمد یعقوب گرفتار.بعد از گرفتاری دونوں ملزمان کو ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کی حوالات میں منتقل کر دیا گیا.ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے.
یاد رہے

کہ ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون وقار احمد چوہان نے ایف آئی اے اسلام آباد زون کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان کی تعداد میں اضافہ کے پیش نظر حال ہی میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی کی قیادت میں آٹھ رکنی پی او اسکواڈ تشکیل دیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں