181

ایف آئی اے اسلام آباد کی بڑی کاروائی, ایران میں غیر قانونی تارکین وطن کو برائے تاوان اغوا کرنے والا گروہ گرفتار

ایف آئی اے اسلام آباد کی بڑی کاروائی, ایران میں غیر قانونی تارکین وطن کو برائے تاوان اغوا کرنے والا گروہ گرفتار

اسلام آباد ( بیوروچیف)ایف آئی اے اسلام آباد کی بڑی کاروائی, ایران میں غیر قانونی تارکین وطن کو برائے تاوان اغوا کرنے والا گروہ گرفتار
ایران میں موجود انسانی سمگلرز کو گرفتار اور تین پاکستانی نوجوانوں کو بغیر تاوان کی ادائیگی کے بازیاب کرا لیا گیا. ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد
بھتہ کے لئے پاکستان سے لوگوں کو ایران لے جا کر ان پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو ان کے گھر والوں کو بھجوائی جاتی تھی.
والد کی درخواست پر انسداد انسانی سمگلرز سیل کے ڈپٹی ڈائریکٹر سکندر حیات اور سب انسپکٹر زبیر کمال نے فوراً کاروائی کی.
تاج نامی سہولت کار کو گرفتار کرکے اہم معلومات حاصل کی گئیں اور فوری ایرانی حکام سے share کی گئیں

ایرانی حکام نے چاروں افراد بازیاب کرا کر تفتان سرحد پر ایف آئی اے حکام کے حوالے کیا. وقار چوہان
بقایا ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایرانی حکام کو تفتیش میں حاصل مزید اہم معلومات فراہم کی جارہی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں