ریگولرلرننگ کوارڈی نیٹرز کے پروموشن کیسز عرصہ دراز سے زیر التواء ہیں ، انتخاب عالم پانیزئی 192

ریگولرلرننگ کوارڈی نیٹرز کے پروموشن کیسز عرصہ دراز سے زیر التواء ہیں ، انتخاب عالم پانیزئی

ریگولرلرننگ کوارڈی نیٹرز کے پروموشن کیسز عرصہ دراز سے زیر التواء ہیں ، انتخاب عالم پانیزئی

کوئٹہ ( پ ر) گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع پشین کے سینئر نائب صدر انتخاب عالم پانیزئی ،عارف ترین ، ضیاء الرحمن ، قاری محمد عمر ، عبدالحکیم اور سعید احمد نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ لرننگ کوارڈی نیٹرز کے لیے جے وی اساتذہ کے کیسز عرصہ دراز مسے التواء کا شکار ہیں اُنہوں نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیاکہ صوبے کے دیگرسرکاری محکموں میں نان گزٹیڈ کی پروموشن محکمانہ کمیٹی کرتی ہے مگر افسوس کی بات تویہ ہے کہ محکمہ تعلیم کے لرننگ کوارڈی نیٹرز کی ترقی کے لیے غیر ضروری طور پر محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی اور محکمہ خزانہ کو بھی شامل کرکے پروموشن کا عمل سسُت روی کا شکار کردیا گیا ہے

جو کہ سمجھ سے بالاتر ہے اس اقدام سے سینئر اور حقدار جے وی اساتذہ کو ترقی سے محروم کردیا گیا ہے اُنہوں نے مزید کہا ہے کہ سابقہ طریقہ کار کے مطابق لرننگ کوارڈی نیٹرز کی پروموشن کے لیے ڈائریکٹریٹ کی سطح پر قائم کمیٹی کیا کرتی تھی جوکہ بہتر طریقہ تھا مگر اس طریقہ کار کو جان بوجھ کر پیچیدہ کردیا گیا ہے اُنہوں نے ڈائریکٹریٹ کی سطح سابقہ طریقہ کار کے مطابق لرننگ کوارڈی نیٹرز کی پروموشن کمیٹیاں بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں