پیپلز یوتھ آرگنائزیشن خانیوال کی تقریب نامزدگی ڈسٹرکٹ پریس کلب خانیوال میں ھوئی 173

پیپلز یوتھ آرگنائزیشن خانیوال کی تقریب نامزدگی ڈسٹرکٹ پریس کلب خانیوال میں ھوئی

پیپلز یوتھ آرگنائزیشن خانیوال کی تقریب نامزدگی ڈسٹرکٹ پریس کلب خانیوال میں ھوئی

خانیوال (سعید احمد بھٹی) پیپلز یوتھ آرگنائزیشن خانیوال کی تقریب نامزدگی ڈسٹرکٹ پریس کلب خانیوال میں ھوئی صدارت پیپلز یوتھ آرگنائزیشن جنوبی پنجاب کے صدر سید عارف شاہ ایڈوکیٹ نے کی۔جبکہ مہمانان خصوصی میر واثق سرجیس حیدد ٹکٹ ھولڈر پاکستان پیپلز پارٹی خانیوال،سید کرار حیدر شاہ سابق صوبائی سنئیر نائب صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن جنوبی پنجاب،سید ارسلان مرتضٰی حیدر ایڈووکیٹ ضلعی صدر پیپلز لائرز فورم خانیوال، ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی خانیوال مظہر علی خان چوھان،

رانا عابد علی ملتان، خرم خان لاشاری نائب صدر پی وائی او جنوبی پنجاب،سیف بھٹی ضلعی صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ملتان،رانا وقاص احمد خان سابق ضلعی سنئیر نائب صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن خانیوال رانا مطیع الرحمان ضلعی جنرل سیکرٹری پیپلز یوتھ آرگنائزیشن خانیوال میر تقی سٹی صدد خانیوال تھے،تقریب میں پارٹی کارکنان ودیگر عہدے داران نے شرکت کی،مقررین نے اپنے خیالات اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت پسند جماعت ھے اس نے ھمیشہ حق سچ کے لئے جدوجہد کی آمریت کا مقابلہ کیا

اس کے خاتمہ کے لیے جدوجہد کی اور کئی شہادتیں دیں اب بھی سلیکٹرز اور سلیکٹڈ کا مقابلہ کر رھے ھیں پاکستان پیپلز پارٹی ھی وفاق کی علامت ہے۔یی شہیدوں کی جماعت ھے۔پاکستان میں جمہوریت پاکستان پیپلز پارٹی کی مرھون منت ھے اسی جماعت نے ھمیشہ آمریت کا مقابلہ کیا۔جبکہ دوسری جماعیتیں فوری آمریت کی گود میں بیٹھ جاتی ھیں اور اقتدار کا مزہ لوٹتی ھیں اب بھی عوامی حکومت نہیں ھے بلک سلیکٹڈ حکومت ھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں