سینئر صحافی ملک احتشام فاروق پر یکطرفہ جھوٹی ایف آئی یار کی شدید الفاظ میں مذمت،پاکستان فیڈرل اتحاد یونین آف جرنلسٹ 154

سینئر صحافی ملک احتشام فاروق پر یکطرفہ جھوٹی ایف آئی یار کی شدید الفاظ میں مذمت،پاکستان فیڈرل اتحاد یونین آف جرنلسٹ

سینئر صحافی ملک احتشام فاروق پر یکطرفہ جھوٹی ایف آئی یار کی شدید الفاظ میں مذمت،پاکستان فیڈرل اتحاد یونین آف جرنلسٹ

سنگجانی( بیورو رپورٹ)مذمت،مذمت، مذمت، سینئر صحافی ملک احتشام فاروق ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری پاکستان فیڈرل اتحاد یونین آف جرنلسٹ پر یکطرفہ جھوٹی fir کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔جھوٹی Fir کروانے والے بااثر قبضہ مافیا کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ پاکستان فیڈرل اتحاد یونین آف جرنلسٹ کے مرکزی چیئرمین محمد عباس ساجد اور،سرپرست اعلیٰ ضیاء اللہ ناصر بٹ مرکزی نائب صدر طاہر رحمان وہابی، اورمڈیم عظمیٰ پروین مرکزی جوائنٹ سیکرٹری اور دیگر رہنماؤں نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بااثر قبضہ مافیا ایسے ہتھکنڈوں سے حق اور سچ کی آواز کو دبا نہیں سکتے

پاکستان فیڈرل اتحاد یونین آف جرنلسٹ کے تمام عہدے داران اپنے صحافی بھائی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں جھوٹی fir کروا کر اور 20 دن سے زیادہ پابندی سلاسل رکھ کر جو زیادتی کی گئی ہے اسکا ازالہ زمین ہتھیانے والے قبضہ گروہ جسمیں طاہر مشتاق خالد مشتاق اور بلقیس اختر شامل ہیں انسے زمین واگزار کروا کر ہمارے صحافی بھائی کی داد رسی کی جاۓ اور اسے کرنے والوں کی گرفتاری تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے پولیس کی غفلت کی وجہ سے ایسے واقعات ہوتے رہتے ہیں پولیس اپنی ذمہ داریاں بغیر کسی سیاسی دباؤ کے سرانجام دے

تومعاشرے کے ایسے ناسوروں کو کڑی سے کڑی سزا دی جاسکتی ہے صحافی انتہائی مشکل حالات میں اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر اپنی ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں ان کی جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کرنا معاشرے کی ذمہ داری ہے قاتلانہ حملوں اور دھمکیوں سے حق اور سچ کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا اگر کچھ دنوں میں انکے خلاف ایکشن لے کر جنہوں نے پہلے بھی فائرنگ کر کے حملہ کیا اور اب اور حربے آزما کر جھوٹے پرچوں میں پھنسانے کی کوشش کر رہے ہیں گرفتار نہ کیا گیاتو ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا اور ہر طرح کی پولیس کوریج کا بائیکاٹ کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں