عمران خان اس دور کے ناکام ترین وزیراعظم اس ملک کی خوشحالی و استحکام نوجوان قیادت بلاول بھٹو کے ہاتھوں ہے،سینیٹر سسئ پلیجو 252

عمران خان اس دور کے ناکام ترین وزیراعظم اس ملک کی خوشحالی و استحکام نوجوان قیادت بلاول بھٹو کے ہاتھوں ہے،سینیٹر سسئ پلیجو

عمران خان اس دور کے ناکام ترین وزیراعظم اس ملک کی خوشحالی و استحکام نوجوان قیادت بلاول بھٹو کے ہاتھوں ہے،سینیٹر سسئ پلیجو

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیوروچیف)سوئی سدرن گیس کمپنی کے 16 ہزار ملازمین کی برطرفی ملک میں ہوشربا مہنگائی لوڈ شیڈنگ اور پانی کی قلت کیخلاف پاکستان پیپلزپارٹی ضلع ٹھٹھہ کے سینکڑوں جیالوں کے ہمراہ تاجران اور شہریوں نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جہاں گو نیازی گو کے نعرے لگتے رہے

احتجاجی مظاہرہ کی قیادت سینیٹر سسئ پلیجو، صوبائ مشیر صادق علی میمن، ایم پی اے ریاض شاہ شیرازی، حمید پہنور اور امتیاز قریشی نے کی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سسئ پلیجو کا کہنا تھا

کہ موجودہ حکومت ملک کے لئے ناسور بنکر رہ گئ ہے عمران خان اس دور کے ناکام ترین وزیراعظم ہیں اس ملک کی خوشحالی و استحکام نوجوان قیادت بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھوں ہے عوام خواب غفلت سے بیدار ہوں آنے والے دنوں میں پیپلزپارٹی کے ہاتھ مظبوط کرکے بلاول بھٹو زرداری کو اپنا وزیراعظم منتخب کرائیں

تاکہ ملک ترقی کی راہوں پر بڑھے ملک کے تمام ادارے عمرانی حکومت کے نااہل منصوبوں کی وجہ سے تباہ ہوگئے ہیں عوام بھوک سے مررہی ہے سوئ سدرن گیس سے ملازمین کا اخراج کرکے وطن کی معیزت پر شب خون مارا گیا ہے

عوام اب اس کٹھ پتلی حکومت سے جان چھڑانا چاہتی ہے اگلا دور پیپلزپارٹی کا ہے جب ملک کا کسان ہاری مزدور خوشحال ہوگا اور وطن ترقی پذیر بنے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں