186

وفاقی دارالحکومت سے یونین کونسل 45 ایک دفعہ پھر سیاسی نشانے پر

وفاقی دارالحکومت سے یونین کونسل 45 ایک دفعہ پھر سیاسی نشانے پر

اسلام آباد،سنگجانی( بیورو رپورٹ )وفاقی دارالحکومت سے یونین کونسل 45 ایک دفعہ پھر سیاسی نشانے پر حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث جہاں پورا ملک پریشانی کے عالم میں ہے موجودہ حکومت اور سیاسی نمائندوں نے صرف کرپشن کرپشن اور تبدیلی کا راگ گاتے گاتے تین سال کا عرصہ گزار دیا مہنگائی کا ایک ایسا طوفان کھڑا کر دیا جو تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا اور آئے روز عوام کو ایک نئے قانون اور نئی مشکل سے گزرنا پڑتا ہے

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنما نے اپنی ذاتی انا کی خاطر یونین کونسل 45 کو مکمل طور پر بند کروا کے اس سارا سامان یونین کونسل سنگجانی میں ٹرانسفر کروا دیا اب یونین کونسل 45 کی عوام شدید مشکلات کا شکار ہے موجودہ حکومت کی سیاسی نمائندوں کی آپس کی چپقلش کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے یونین کونسل 45 کے مقامی نمائندے
عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہے ہیں اور وہ اپنی ناکامی چھپانے کے لئے ذہنی طور پر کمزور ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے آئے دن وہ عجیب و غریب حرکات و سکنات کر رہے ہیں یونین کونسل 45 کی عوام اسد عمر اور سینئر سیاسی رہنماؤں سے اپیل کرتی ہے یونین کونسل کو دوبارہ بحال کیا جائے تاکہ عوام ذلت سے بچ سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں