وزیراعظم کے بیان پر ردعمل، مریم اور جمائمہ آمنے سامنے آگئیں 45

وزیراعظم کے بیان پر ردعمل، مریم اور جمائمہ آمنے سامنے آگئیں

وزیراعظم کے بیان پر ردعمل، مریم اور جمائمہ آمنے سامنے آگئیں

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کے بعد مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز اور جمائمہ گولڈ اسمتھ سوشل میڈیا پر آمنے سامنے آگئیں۔

گزشتہ دنوں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی انتخابی مہم میں وزیر اعظم عمران خان نے مریم نواز کے بیٹے کے پولو میچ کھیلنے پر تنقید کی تو مریم نواز نے عمران خان کے بچوں پر یہودیوں کی گود میں بیٹھنے کی پھبتی کسی۔

اس تنقید کے بعد وزیراعظم عمران خان کی پہلی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ بھی میدان میں کود پڑیں اور مریم نواز کو ٹیگ کرتے ہوئے ٹوئٹ کردی۔

جمائمہ نے عمران خان اور مریم نواز کے بیانات ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ پوری ایک دہائی، سیاستدانوں اور میڈیا کے مخالفانہ بیانات برداشت کرنے کے بعد 2004 میں پاکستان چھوڑ گئی تھیں۔

اس ٹوئٹ پر مریم نواز نے ردعمل میں کہا کہ مجھے آپ کی اور آ پ کے بیٹوں کی ذاتی زندگی میں کوئی دلچسپی نہیں، میرے پاس اور بہت کچھ کہنے اور کرنے کو ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ کے سابقہ شوہر خاندان کو گھسیٹیں گے تو دوسروں کو بھی جواب دینا آتا ہے، آپ صرف اپنے سابق شوہر کو الزام دے سکتی ہیں۔

شئیرکریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں