یورپی عدالت کا مسلم مخالف فیصلہ،حجاب پر پابندی کی اجازت 214

یورپی عدالت کا مسلم مخالف فیصلہ،حجاب پر پابندی کی اجازت

یورپی عدالت کا مسلم مخالف فیصلہ،حجاب پر پابندی کی اجازت

برلن (مانیٹرنگ ڈیسک)یورپی یونین کی اعلیٰ عدالت نے مسلمان خواتین کو سکارف پہننے سے روکنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنیز مسلمان خواتین کو سکارف لینے سے روک سکتی ہیں۔خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق جرمنی میں سکارف پہننے پر دو خواتین کو نوکری سے برخاست کردیا گیا تھا اور اس فیصلے کیخلاف ان خواتین نے عدالت سے رجوع کیا

تھا۔روایتی سکارف اور حجاب کا مسئلہ برسوں سے یورپ بھر میں تنازع کا باعث بنا ہوا ہے اور اکثر اس پابندی کو مسلمانوں کو نشانہ بنانے سے تعبیر کیا جاتا ہے۔مسلمان خواتین جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں ایک خاتون فلاحی ایسوسی ایشن کے زیر انتظام چلنے والے چلڈرن کیئر سینٹر میں بچوں کی نگہداشت کرتی تھیں جبکہ دوسری خاتون مولر ڈرگ سٹور چین میں کیشئیر تھیں تاہم ان دونوں جگہہوں پر انہیں سکارف پہننے پر نوکری سے برخاست کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں