مہمند قبائلی مشران کا اے ڈی آر کے زریعے قومی جرگے کی بحالی کا خیر مقدم 192

مہمند قبائلی مشران کا اے ڈی آر کے زریعے قومی جرگے کی بحالی کا خیر مقدم

مہمند قبائلی مشران کا اے ڈی آر کے زریعے قومی جرگے کی بحالی کا خیر مقدم

مہمند( افضل صافی)مہمند قبائلی مشران کا اے ڈی آر کے زریعے قومی جرگے کی بحالی کا خیر مقدم۔ انضمام کے بعد عام قبائلی قانون اور پولیس و عدالتی نظام سے نا آشنا اور تنازعات پیچیدگیوں کا شکار ہورہے تھے۔ حکومت کے بروقت اقدام سے قومی جرگے فعال اور نئے جذبے سے ملک وقوم کی خدمت کریں گے۔ باکردار آور باصلاحیت مشران اے ڈی آر میں شاملِ کرکے فوری انصاف ممکن ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار قبائلی ضلع مہمند گرینڈ جرگہ کے

رہنماؤں ملک صاحب داد حلیمزئی، ملک نادر منان اور ملک ایاز حلیمزئی نے تمام اقوام خویزئی، بائیزئی، اتمان خیل، صافی، ترکزئی اور حلیمزئی کے سرکردہ مشران کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے لیکر اب تک قبائلی مشران نے ملک و قوم کی مفاد کیلئے گرانقدر حدمات انجام دی ہے۔ علاقائی امن و امان اور تنازعات کی حل کیلئے مہمند قبائلی جرگے نے ہمیشہ منصفانہ اور جاندار کردار ادا کر کے ہر قسم کے تنازعات اور مسائل رسم و رواج کے ذریعے حل کئے ہیں۔ انضمام کے بعد قومی مشران کا کردار کم

ہونے اور عام قبائلی لوگوں کی قانون ، پولیس، اور عدالتی نظام سے آگاہی نہ ہونے کے باعث عام مسائل اور بڑے تنازعے پیچیدگیوں کا شکار ہو رہے تھے۔ مگر حکومت نے بروقت اقدام کے طور پر قومی جرگے کو ADR کی شکل میں قانونی حیثیت دے کر قبائلی عوام کے دل جیت لیے ہیں۔ جس پر مہمند گرینڈ جرگہ صوبائی حکومت اور کمشنر پشاور امجد علی خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ کہ انہوں نے قومی مشران کی حوصلہ افزائی کی اور قوم و علاقے کی

حدمت کیلئے ان کے کردار میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ADR میں باکردار اور رسم و رواج سے واقف مشران کو شامل کیا جائے تاکہ عام قبائلی لوگوں کو بروقت اور سستا انصاف فراہم ہو اور عام مسائل و تنازعات کا حل خوش و سلوبی سے نکالا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں