آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ( او جی ڈی سی ایل ) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس گزشتہ روز اسلام آبادمیں منعقد ہوا 384

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ( او جی ڈی سی ایل ) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس گزشتہ روز اسلام آبادمیں منعقد ہوا

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ( او جی ڈی سی ایل ) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس گزشتہ روز اسلام آبادمیں منعقد ہوا

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ( او جی ڈی سی ایل ) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس گزشتہ روز اسلام آبادمیں منعقد ہوا ،جس میں مالی سال 2020-21 کے نو ماہ کے مالیاتی نتائج کی منظوری دی گئی ۔ اس مدت کے دوران کمپنی کی نیٹ سیلز 176.382 ارب رہی جبکہ کمپنی کا خالص منافع 66.35 ارب روپے رہا اور 31 مارچ 2021 کو ختم ہونے والے نو ماہ میں فی شیر آمدنی 15.43 روپے فی شیئر رہی ۔
علاوہ ازیں بورڈ آف دائریکٹرز نے تیسرا عبوری نقد منافع 1.80 روپے فی شیئر دینے کی بھی منظوری دی ۔ یہ پہلے دیے گئے عبوری منافعے 3.60 روپے فی شیئر کے علاوہ ہے ۔ علاوہ ازیں کمپنی نے 11.153 ارب روپے رائلٹی کی مد میں بھی ادا کئے اور یہ صوبوں کو منتقل کر دیے جائیں گے ۔ یہ رقم 41.771 ارب ادا کیے گئے ٹیکس کے علاوہ ہے ۔
مذکورہ مدت کے دوران کمپنی نے 2,192 لائن کلومیٹر 2-D اور 387 کلومیٹر 3-D سیسمک ڈیٹا بھی حاصل کیا اور 13 کنووں کی کھدائی بھی کی گئی ۔ اسی مدت کے دوران او جی ڈی سی ایل کی اوسط یومیہ پیداوار 36,836 بیرل تیل، 865 ملین ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 820 ٹن ایل پی جی کی پیداوار روزانہ رہی ۔ a
او جی ڈی سی ایل نے ای اینڈ پی سیکٹر میں بطور لیڈر اپنی حثیت کوبرقرار رکھتے ہوئے کوویڈ 19 وبائی بیماری پھیلنے کے باوجود اپنے منافعے کو بھی برقرار رکھا ہے ۔مزید برآں مستقبل میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیوں میں تیزی لانے کے لئے نئے بلاکس پر سیسمک کا کام جلد شروع کر دیا جائے گا۔ او جی ڈی سی ایل نے بطور آپریٹرشپ ایکسپلوریشن کے دس نئے لائسنس حاصل کر لئے ہیں جبکہ ایک بلاک میں جائنٹ وینچر ہے ۔ نئے منصوبوں اور کاروبار کو مزید ترقی اور وسعت دینے کے لئے حکمت عملی مرتب کی جا رہی ہے ۔ او جی ڈی سی ایل نے کنسورشیم کی توسط سے ابو ظہبی میں ایک آف شور میں بھی حصہ لیا ہے

اور یہ تجویز متحدہ عرب امارات کے اعلی حکام کے زیر غور ہے ۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے طویل مدتی استحکام کے لئے ایکسپلوریٹری کاوشوں میں مزید سرعت لانے کی اہمیت پر زور دیا ہے ۔بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کوویڈ 19 کے سلسلے میں حکومتی ہدایات اور این سی او سی کے 19احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرنے پر زور دیا ہے ۔ تاہم اس پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ اس سلسلے میں موثر ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے موثر مواصلاتی نظام کے تحت گھر سے کام کرنے کا انتظام ، ویکسینیشن، طبی امداد کا مشورہ اور پابندی سے کام کی جگہ کی سہولیات کی باقاعدگی سے نگرانی شامل ہے ۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز اور انتظامیہ نے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لئے مزید احتیاطی اور حفاظتی اقدامات کرنے پر اتفاق کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں