پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کی جانب سے پاک میڈیاجرنلسٹس فورم کی کمیونٹی خدمات کے اعتراف میں شاندار تقریب کا اہتمام کیاگیا 276

پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کی جانب سے پاک میڈیاجرنلسٹس فورم کی کمیونٹی خدمات کے اعتراف میں شاندار تقریب کا اہتمام کیاگیا

پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کی جانب سے پاک میڈیاجرنلسٹس فورم کی کمیونٹی خدمات کے اعتراف میں شاندار تقریب کا اہتمام کیاگیا

جدہ(ادعیہ وہاج سے )پاک میڈیا جرنلسٹس فورم سعودی عرب کی پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کے اعتراف میں پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کی جانب سے شاندار تقریب کااہتمام کیاگیا تقریب کی میزبانی پاکستان مسلم لیگ ن جدہ باڈی نے کی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی چیئر مین پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب چوہدری محمد اکرم گجر تھے تقریب کے موقع پر دیگر سیاسی پارٹیوں کے مرکزی ممبران کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیاگیا تھا

جن میں چیئر مین پاکستان مسلم لیگ ق سعودی عرب چوہدری اظہر عباس وڑائچ، کوارڈینیٹر برائے پبلک ریلیشنر پاکستان اوورسیزفورم گلف چوہدری محمد امجد گجر ، چیئرمین بلوشیرگروپ سعودی عرب چوہدری علی شیر وڑائچ، پاکستان تحریک انصاف سے قیصر جاوید، ریاض شاہین آفریدی ویگر شامل تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد اکرم گجر، چوہدری احسان الٰہی گجر اور چوہدری اظہر عباس وڑائچ نے پاک میڈیاکی شاندار خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے تمام ممبران کو دلی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ پاک میڈیا حقیقی معنوںمیں کمیونٹی کا ترجمان ہے

جس کے ممبران نے ہمیشہ کمیونٹی کا مثبت رخ اور پہلو دنیا کو دیکھایاہے اور کمیونٹی کی اگاہی کے لیے بروقت اور موثر خدمات پیش کی ہیں تقریب کے موقع پر شاندار تقریب کے انعقاد پر چیئرمین پاک میڈیاجرنلسٹس جہانگیر خان اور صدر فہد رفیق کھوکھر کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب اور جدہ باڈی کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا مشن پاکستان اور پاکستانی کمیونٹی کا مثبت امیج دنیا کودیکھانا ہے یہاں ہم سب بطور پاکستانی جانےجاتے ہیں اس لیے ہمارے کسی ایک فرد کا کیے جانے والا کام یااقدم پوری کمیونٹی پر اثر انداز ہوتا ہے ہمیں چاہیے

کہ ہم مملکتہ سعودی عرب کے قوانین کی پاسداری کریں اور ایک دوسرے کا دست بازو بن کر ایک قوم ہونے کا ثبوت دیں تقریب کے موقع پر دیگر نمایاں شخصیات میں صدر پاکستان مسلم لیگ ن جدہ سعودی عرب چوہدری محمد نوید، جنرل سیکرٹری چوہدری احسان الٰہی ، سینئر نائب صدر چوہدری رضوان الحق، نائب صدر ندیم عباس، سوشل میڈیا سیکرٹری رانا فرقان ،عاطف علی وٹو، حسن بٹ، امداد حسین ،ایاز چوہدری، ادریس احمد ، حافظ عرفان کھٹانہ ودیگر موجود تھے تقریب کے اختتام پرحافظ عرفان کھٹانہ نے چوہدری خوش اختر سبحانی کی صحت یابی کے لیے بھی خصوصی دعا کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں