راجہ محمد فاروق حیدر خان وہ واحد کشمیری لیڈرہیں جو تقسیم کشمیرکی سازشوں کے خلاف ایک مضبوط چٹان بن کر کھڑے ہیں،فدا حسین کیانی 230

راجہ محمد فاروق حیدر خان وہ واحد کشمیری لیڈرہیں جو تقسیم کشمیرکی سازشوں کے خلاف ایک مضبوط چٹان بن کر کھڑے ہیں،فدا حسین کیانی

راجہ محمد فاروق حیدر خان وہ واحد کشمیری لیڈرہیں جو تقسیم کشمیرکی سازشوں کے خلاف ایک مضبوط چٹان بن کر کھڑے ہیں،فدا حسین کیانی

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)جموں وکشمیرلبریشن سیل کے ڈائریکٹرجنرل اور مسلم لیگ ن کے رہنما فدا حسین کیانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے ساڑھے چارسالوں میں وہ اہداف حاصل کئے ہیں جو ریاست کے تشخص و وقار کی ضرورت تھے،راجہ محمد فاروق حیدر خان وہ واحد کشمیری لیڈرہیں جو تقسیم کشمیرکی سازشوں کے خلاف ایک مضبوط چٹان بن کر کھڑے ہیں اورجرات و دلیری کے ساتھ ریاستی تشخص اور ریاست کی وحدت کے تحفظ کی بات کرتے ہیں مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے اورجدو جہد آزادی کشمیر کو زندہ و جاری رکھنے کے لئے راجہ محمد فاروق حیدرخان کی قیادت کو مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

سابق صدر طلبہ محاذ ڈگڑی کالج باغ اورالمدینہ ویلفئیرفاؤنڈیشن ھاڑی گہل(باغ) کے چئیرمین ارسلان محمود خان سے بات چیت کرتے ہوئے فدا حسین کیانی نے کہا کہ انتخابات کے قریب آتے ہی ایسے لوگوں کو ریاستی تشخص کا “درد” جاگ گیا ہے جنہوں نے ماضی میں محض اپنے اقتدار کی خاطر ریاست کے تشخص کو داؤ پر لگایا۔ فدا کیانی نے کہا کہ5اگست2019 کے بعد راجہ محمد فاروق حیدر خان نے پالیسی سازوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جس بیباکی

اور کمٹمنٹ کے مقبوضہ جموں وکشمیر کے مظلوم اور حریت پسند عوام کی آواز اٹھائی ہے وہ ریاست کی تاریخ کا سنہری باب بن چکا ہے جبکہ بڑے بڑے “سیاسی پہلوانوں ” کا اس سارے عرصے میں کردار سوالیہ نشان ہے۔ فدا کیانی نے کہا کہ وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے پاکستان اور آزاد کشمیر کے علاوہ یورپی پارلیمنٹ، برطانیہ اور دنیا بر کے اندر کشمیریوں کے مقدمے کو موثر انداز میں پیش کرنے کے لئے عملی کام کیا۔ انہوں نے کہا

کہ وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے آزاد کشمیر کو باوقار اور مالی طور پر مستحکم بنانے کے لئے عملی اقدامات کئے، ختم نبوت کے قانون کو آزاد کشمیر کے آئین کا حصہ بنایا، این ٹی ایس کا نظام نفاذ کیا، پبلک سروس کمیشن کو غیر جانبدار بنایا گیا، آزاد کشمیر میں زندگی کے ہر شعبے میں بلاتخصیص تعمیر و ترقی کی بنیادیں رکھیں، فدا کیانی نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام بھارتی جبرو استبداد اور ظلم و بربریت کے تمام ہتھکنڈوں کے باوجود اپنی آزادی اور پاکستان کی سلامتی و بقا کی جدو جہد جاری رکھے ہوئے ہیں اوران کی نظریں پاکستان اورآزاد کشمیر پر لگی ہوئی ہیں۔ ایسے حالات میں خطے کے اندر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت کو مضبوط بنانا اور اْن کا دست و بازو بن کر اپنا کردار ادا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں