اہلیان کوٹلی محترمہ مریم نواز شریف کی صحت یابی کیلئے دعاگو ہے،راجہ نصیر احمد خان 193

اہلیان کوٹلی محترمہ مریم نواز شریف کی صحت یابی کیلئے دعاگو ہے،راجہ نصیر احمد خان

اہلیان کوٹلی محترمہ مریم نواز شریف کی صحت یابی کیلئے دعاگو ہے،راجہ نصیر احمد خان

کوٹلی(نمائندہ خصوصی) آزاد جموں و کشمیر کے وزیر بلدیات راجہ نصیر احمد خان نے پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر محترمہ مریم نواز شریف کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ایک بیان میں راجہ نصیر احمد خان نے کہا کہ اہلیان کوٹلی محترمہ مریم نواز شریف کی صحت یابی کیلئے دعاگو ہے، اللہ تعالی محترمہ مریم نواز شریف کو شب برات کے صدقے صحت اور زندگی عطا فرمائے اپنے بیان میں انہوں نے کہا

کہ محترمہ مریم نواز شریف نے انتہائی مشکل اور نا مساعد حالات میں مسلم لیگ ن کو مظبوط اورفعال بنانے کے لیے جرات اور بلند حوصلے سے جدوجہد کی ہے وہ شریف خاندان اور مسلم لیگ ن کا قیمتی اثاثہ ہیں وزیر بلدیات راجہ نصیر احمد خان نے محترمہ مریم نواز شریف کی صحتیابی کیلئے میاں نواز شریف، شہباز شریف اور فیملی کو خصوصی پیغام میں ان کی جلد اور مکمل صحتیابی کیلئے دُعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں