دھابیجی اور آس پاس کے علاقوں میں کے الیکٹرک کی جانب غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری 155

دھابیجی اور آس پاس کے علاقوں میں کے الیکٹرک کی جانب غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری

دھابیجی اور آس پاس کے علاقوں میں کے الیکٹرک کی جانب غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری

ٹھٹھہ:( امین فاروقی بیورو چیف) دھابیجی اور آس پاس کے علاقوں میں کے الیکٹرک کی جانب غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری تفصیلات کے مطابق دھابیجی کے علاقہ بلال ننگر میں علاقہ مکینوں کا احتجاج اس موقع پر منظور علی، زاھد، اسلم، سیف علی اور دیگر نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ دھابیجی کی گرڈ اسٹیشن انتظامیہ نے غیر قانونی لوڈشیڈنگ کرکے علاقہ مکینوں کا جینا محال کردیا ھے.

انہوں نے مزید بتایا کہ
کے الیکٹرک انتظامیہ نے غیر قانونی طور پر پولٹری فارمز، زرعی زمین، بلاکس کے تھلے، سروس پمپز، پٹرول پمپس اور دیگروں سے بھاری رشورت لے کر غیر قانونی کنڈے دے کر عوام کا جینا اجیرن کردیا ھے.جسکی وجہ علاقہ مکین سخت پریشانی کا شکار ہیںانہوں نے ایم ڈی کے الیکٹرک سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دھابیجی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیا جائے.دیگر صورت میں گرڈ اسٹیشن دھابیجی کے سامنے احتجاج کیا جائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں