ڈپٹی کمشنر/ایڈ منسٹریٹر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی میونسپل کمیٹی کا صفائی اسکواڈ دستیاب وسائل کیمطابق شہر کو چمکانے کیلئے مسلسل کوشاں 140

ڈپٹی کمشنر/ایڈ منسٹریٹر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی میونسپل کمیٹی کا صفائی اسکواڈ دستیاب وسائل کیمطابق شہر کو چمکانے کیلئے مسلسل کوشاں

ڈپٹی کمشنر/ایڈ منسٹریٹر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی میونسپل کمیٹی کا صفائی اسکواڈ دستیاب وسائل کیمطابق شہر کو چمکانے کیلئے مسلسل کوشاں 

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر/ایڈ منسٹریٹر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی میونسپل کمیٹی کا صفائی اسکواڈ دستیاب وسائل کیمطابق شہر کو چمکانے کیلئے مسلسل کوشاں ہے روزانہ کی بنیاد پر جاری رہنے والی صفائی آپریشن میں سڑکوں،گلی محلوں پارکوں کے اطراف سے کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کا خاتمہ کیا جارہا ہے- صفائی آپریشن کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر نے علی الصبح اسسٹنٹ کمشنر بخیار اسماعیل کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا سرپرائز وزٹ کیا

اور بہترین کام پر چیف افسر اور انکی فورس کو شاباش دی- ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ میونسپل کمیٹی مہیا کئے جانے والے ریسورسز کیمطابق اپنا کام کررہی ہے شہریوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ صفائی کے حوالہ سے انتظامیہ سے تعاون کریں اور اپنے گھروں کا کوڑا گھروں کے باہر پھینکنے کے بجائے مخصوص جگہوں پر پلاسٹک بیگز میں ڈال کررکھیں- انہوں نے کہا کہ اجتماعی کوششوں سے ہی ہم اپنے شہر اور ضلعی کو صاف رکھ سکتے ہیں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں