ڈپٹی کمشنر خانیوال نے اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں کے ہمراہ اچانک گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول جہانیاں کا دورہ 159

ڈپٹی کمشنر خانیوال نے اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں کے ہمراہ اچانک گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول جہانیاں کا دورہ

ڈپٹی کمشنر خانیوال نے اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں کے ہمراہ اچانک گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول جہانیاں کا دورہ

جہانیاں (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی نے اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان کے ہمراہ اچانک گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول جہانیاں کا دورہ کیا. ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی نے سکول کی صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا. حاضری چیک کی ، ریکارڈ کی چھان بین کی، کلاس روم میں تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا. کورونا ایس او پیز سختی سے عمل یقینی بنانے کی ہدایت کی. اس دوران ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی نے سکول کے پرنسپل رانا داؤد احمد سے تعلیمی اقدامات کے بارے دریافت کیا. بریفنگ دیتے ہوئے

پرنسپل رانا داؤد احمد نے کہا کہ سکول ہٰذا کے تمام اساتذہ کی شب و روز محنت کی وجہ سے ضلعی سطح پر بورڈ کے امتحانات میں ہمیشہ اعلیٰ پوزیشن پر رہا ہے جبکہ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی اہم مقام حاصل ہے. اس کے باوجود سکول کے اہم مسائل میں سے کلاس رومز کے لیے بلڈنگ کی اشد ضرورت ہے. جس کی وجہ سے سردیوں اور گرمیوں میں اساتذۂ اور طلبہ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے. کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے.

تعلیمی سلیبس مکمل کرنے کے اضافی وقت دیا جاتا ہے. ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے سکول کی شاندار روایت برقرار رکھنے پر اساتذہ کی حوصلہ افزائی کی جبکہ سکول کے مسائل بروقت حل کرنے کی ہدایت کی. ڈپٹی کمشنر نے سبز منڈی کا بھی دورہ کیا. اشیاء خوردونوش کے نرخوں کے بارے دریافت کیا اور شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کے کام کا معائنہ کیا. اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جہانیاں علی رضا موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں