ٹھھٹہ: بلاول ہاوس میں بختاور بھٹو زرداری کی شادی تیاریاں سیاسی سرگرمیاں معطل 169

ٹھھٹہ: بلاول ہاوس میں بختاور بھٹو زرداری کی شادی تیاریاں سیاسی سرگرمیاں معطل

ٹھٹھہ ( امین فاروقی بیورو چیف)آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی مہندی کی تقریب 27 جنوری، نکاح 29 جنوری ،استقبالیہ 30 جنوری کو کراچی میں ہوگا ۔ بختاور نے مہندی، نکاح، ولیمے کی تقاریب کے لئے خصوصی ملبوسات ڈیزائن کرائے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق بلاول ہاؤس میں بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ہیں بختاور نے مہندی،

نکاح، ولیمے کی تقاریب کے لئے خصوصی ملبوسات ڈیزائن کرائے ہیں ۔بے نظیر بھٹو شہید اور آصف زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کی شادی لاہور کے تاجر محمود چوہدری سے رواں ماہ میں ہوگی اس حوالے سے 24 جنوری کو بلاول ہاؤس کراچی میں محفل میلاد کا انعقاد کیا جائے گا بختاور بھٹو زرداری کی مہندی کی تقریب 27 جنوری، نکاح 29 جنوری ،استقبالیہ 30 جنوری کو کراچی میں ہی ہوگا، بختاور بھٹو زرداری نے مہندی،

نکاح، ولیمے کی تقاریب کے لئے خصوصی ملبوسات ڈیزائن کرالئے ہیں تاہم کورونا صورتحال کے باعث شادی کی تقاریب میں محدود تعداد میں مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے واضح رہے کہ آصف زرداری اور بینظیر بھٹو کے 3 بچے ہیں جن میں بختاور کا دوسرا نمبر ہے جنوری 1990 میں پیدا ہوئی تھیں، ان کے ہونے والے شوہر کا نام محمود چوہدری ہے اور ان کے خاندان کا آبائی تعلق لاہور سے ہے۔ ان کی منگنی کی خبر 14 نومبر کو دی گئی تھی جب کہ باقاعدہ منگنی 27 نومبر کو کراچی میں ہوئی تھی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں