صوبے کی تعلیمی ترقی اور مسائل کے حل کے لیے تمام تر کوششوں کو بروئے کا ر لایا جائے گا، عبدالواحد شاکر 135

صوبے کی تعلیمی ترقی اور مسائل کے حل کے لیے تمام تر کوششوں کو بروئے کا ر لایا جائے گا، عبدالواحد شاکر

صوبے کی تعلیمی ترقی اور مسائل کے حل کے لیے تمام تر کوششوں کو بروئے کا ر لایا جائے گا، عبدالواحد شاکر

کوئٹہ( پ ر) صوبے کی تعلیمی ترقی اور اساتذہ کے مسائل کے حل کے لیے تمام تر کوششوں کو برائے کار لایا جائے گا ،صوبے کی تعلیمی ترقی کے لیے تمام اکائیوں کو اپنا اپنا کردار اد ا کرنا ہوگا ،بہتری کے لیے اساتذہ بھر پور تعاون کریں ان خیالات کا اظہار ڈائریکڑ تعلیمات سیکنڈری سکولز بلوچستان عبدالواحد شاکر نے گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی مرکزی ، ڈویژنل اور ضلعی کا بینہ کے اراکین سے بات چیت کے دوران کیا

جی ٹی اے کے وفد کی قیادت مرکزی چیف آگنائزر حاجی محمد یونس کاکڑ ،خان محمد نوشیروان اورنواب خان نے کی اس موقع پر جی ٹی اے کے اراکین نے عبدالواحد شاکر کی بطور ڈائریکٹر تعلیمات سیکنڈری سکولز بلوچستان تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے صوبے کے تعلیمی شعبہ کے لیے نیک شگون قرار دیا جی ٹی اے کے وفد نے توقع ظاہر کی کی

عبدالواحد شاکر ماضی کی طرح مستقبل میں بھی اپنی تمام تر صلاحیتوں کو برائے کار لاتے ہوئے صوبے کی تعلیمی پسماند گی کے خاتمہ اور اساتذہ کے مسائل کے حال کے لیے بڑھ چڑھ کر کام کریں گے اس موقع پر جی ٹی اے کے وفد نے ڈائریکٹر تعلیمات سیکنڈری سکولز بلوچستان کو تعلیمی بہتری اور مسائل کے حل کے لیے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں