رعایتی آٹے کی مس لیبلنگ اور شبقدر سمگل کرنیکی کوشش ناکام 127

رعایتی آٹے کی مس لیبلنگ اور شبقدر سمگل کرنیکی کوشش ناکام

رعایتی آٹے کی مس لیبلنگ اور شبقدر سمگل کرنیکی کوشش ناکام

پشاور(شاہ باباحبیب عارف سے) محکمہ خوراک نے رعایتی آٹے کی مس لیبلنگ اور شبقدر سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر 2 ملزمان گرفتار کرلئے۔ وزیراعلیٰ کے مشیر برائے خوراک میاں خلیق الرحمان‘ محکمہ خوراک کے سیکرٹری فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) خوشحال خان اور ڈائریکٹر محکمہ خوراک محمد زبیر کی ہدایت پر راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر واجد علی نے فوڈ انسپکٹر محسن نثار اور بلال آفریدی کے ہمراہ چارسدہ روڈ پر مقامی پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ڈاٹسن نمبری 5847 کو روکا جس میں رعایتی آٹے کو پنجاب کے تھیلوں میں پیک کر کے شبقدر سمگل کیا جا رہا تھا

جس پر محکمہ خوراک کے افسران نے ملزمان حشمت اور سید الٰہی نور کو گرفتار کر کے تھانہ فقیر آباد میں بند کردیا جبکہ آٹے کو تحویل میں لے لیا۔ واضح رہے کہ ملزمان شبقدر کے مختلف علاقوں میں آٹے کو پنجاب آٹے کے نرخوں پر 1250 روپے پر فروخت کرتے ہیں۔ راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری کوٹے کے تحت ہر ضلع کو اپنا حق ملتا ہے جبکہ پشاور کی حق تلفی کسی صورت قبول نہیں سبسڈائز آٹے کی سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ خوراک کے افسران روزانہ کی بنیاد پر نا جائز منافع خوروں کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں جس کے بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو معیاری اور مقررہ نرخوں پر آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا جبکہ جعلسازی اور نا جائز منافع خوروں کی حوصلہ شکنی کی جائیگی۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں