گرین ایکڑ انتظامیہ عوام کو معیاری رہائشی سہولیات کی فراہمی کے لئے سنجیدگی کے ساتھ کوشاں ہیں، سعید خان 208

گرین ایکڑ انتظامیہ عوام کو معیاری رہائشی سہولیات کی فراہمی کے لئے سنجیدگی کے ساتھ کوشاں ہیں، سعید خان

گرین ایکڑ انتظامیہ عوام کو معیاری رہائشی سہولیات کی فراہمی کے لئے سنجیدگی کے ساتھ کوشاں ہیں، سعید خان

مردان(شاہ باباحبیب عارف سے)گرین ایکڑ ٹاؤن مردان جو کہ خیبر پختونخوا کا سب سے بڑا ہاؤسنگ منصوبہ ہے بلکہ ایک پورا شہر ہے، جہاں جدید دور کی ہر سہولت میسر ہے اور ماحول اور تعمیروتفریح میں اس کا کوئی ثانی نہیں۔ ٹاؤن میں رہنے والوں کے لیے کسی صورت باعث زحمت نہیں ہیں۔لیکن بعض مفاد پرست عناصر اپنے نمبرز بنانے کیلئے گرین ایکڑ ٹاؤن مردان کا نام خراب کرنے پر تلے ہو ئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار گرین ایکڑ ٹاؤن مردان کے ترجمان اور سابق ناظم طورو(ون) سعید احمدنے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی طرف سے گرین ایکڑ ٹاؤن کے

رہائشیوں کو بغیر کسی رکاوٹ تمام سہولتیں مسلسل فراہم کی جارہی ہے،گرین ایکڑ ٹاؤن کو ٹی ایم اے رولز کے مطابق این او سی جاری ہوچکی ہے، لیکن بعض شرپسند عناصر ٹاؤن انتظامیہ کو بلیک میل کرنے پر تلے ہوئے ہیں کیونکہ ایک سازش کے تحت ٹاؤن میں مزید ترقیاتی کام سے خائف مخالفین ترقی کی راہ میں روڑے اٹکا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ گرین ایکڑ ٹاؤن میں رہائشیوں کی سہولتوں کیلئے بجلی اور گیس کے ڈیجیٹل فیڈر ٹی ایم اے سے این او سی ملنے کے بعد نصب کررہے ہیں،انہوں نے کہ ان شرپسند عناصر کی وجہ سے گرین ایکڑ ٹاؤن کے شریف رہائشیوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے

انہوں نے کہا کہ گرین ایکڑ ٹاؤن مردان کا بہت ہی خوبصورت رہائشی منصوبہ بین الاقوامی معیار کے عین مطابق 24 گھنٹے زیرزمین بجلی کی فراہمی بہترین سیکیورٹی کا اعلیٰ نظام، کشادہ سڑکیں خوبصورت پارکس مساجد کے علاوہ قبرستان کیلئے قانون کے مطابق زمین محتص کی گئی ہے، گرین ایکڑ انتظامیہ عوام کو معیاری رہائشی سہولیات کی فراہمی کے لئے سنجیدگی کے ساتھ کوشاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں