ڈی پی او مہمند صلاح الدین خان کنڈی کے خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر غلنئی لیاقت خان نےپولیوں ٹیموں کے ساتھ ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکاروں سے ملاقات 157

ڈی پی او مہمند صلاح الدین خان کنڈی کے خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر غلنئی لیاقت خان نےپولیوں ٹیموں کے ساتھ ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکاروں سے ملاقات

ڈی پی او مہمند صلاح الدین خان کنڈی کے خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر غلنئی لیاقت خان نےپولیوں ٹیموں کے ساتھ ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکاروں سے ملاقات

ضلع مہمند (افضل صافی) ڈی پی او مہمند صلاح الدین خان کنڈی کے خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر غلنئی لیاقت خان نےپولیوں ٹیموں کے ساتھ ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی۔ پولیو مہم کے دوران کسی بھی قسم کی غفلت و کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ پولیس جوان ڈیوٹی کے دوران اپنے فرائض احسن طریقہ سے سرانجام دے۔ ہم نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ہر حال میں پولیو مہم کو کامیاب بنانا ہے۔( ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر لیاقت خان )

تفصیلات کے مطابق ضلع مہمند میں 11جنوری سے 15جنوری تک انسدادپولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس دوران ضلع بھرکے مختلف بی ایچ یوز میں پولیو ٹیموں کے ساتھ بھاری نفری کوسیکیورٹی کے لئے تعینات کر دیا گیا۔ پولیو مہم کے پہلے روز ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر لیاقت خان نے ضلع میں مختلف بی ایچ اوز کے دورے کئے جبکہ پولیو ٹیم کے ساتھ تعینات سیکیورٹی اہلکاروں سے ملاقات کی اور انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے

اظہار اطمنان ظاہر کیا۔۔ ڈی پی او مہمند نے اپنے بیان میں بتایا کہ ڈیوٹی کے دوران پولیس ہیلمٹ جیکٹ کے استعمال کو یقینی بنائے، ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانا ہوگا، پولیو مہم میں پولیس افسران کی کسی بھی قسم کی غفلت و کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،

اس لئے تمام پولیس افسران و جوان اپنی ڈیوٹی احسن طریقہ سے سرانجام دے۔ڈی پی او مہمند صلاح الدین خان کنڈی نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پولیو وائرس ایک انتہائی خطرناک اور موذی مرض ہے اپنی آنے والی نسلوں کو مفلوج ہونے سے بچانے کے لئے اپنے 5سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پھلائیں۔ ہم سب نے مل کر اس وائرس کے خلاف لڑنا ہے اور پولیو مہم کو کامیاب بنانا ہے اس لئے تمام شہری محکمہ صحت کے ٹیموں اور پولیس جوانوں کے ساتھ تعاون کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں